Latest News

پی ایم او کے ساتھ میٹنگ سے الیکشن کمیشن کے اعتماد اور غیر جانبداری پر کھڑے ہوئےسوال۔

پی ایم او کے ساتھ میٹنگ سے الیکشن کمیشن کے اعتماد اور غیر جانبداری پر کھڑے ہوئےسوال۔
نئی دہلی: وز یر اعظم دفتر ( پی ایم او) کی الیکشن کمیشن کے ساتھ میٹنگ کو لیکر کانگریس نے الیکشن کمیشن کی معتبریت پر سوال اٹھایا۔ آج پارلیمنٹ میں کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ جب پی ایم او میں الیکشن کمشنروں کی میٹنگ ہوگی تو انتخابی غیر جانبداری پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ حالانکہ سرکار کا کہناہے انتخابات میں بہتری کے لیے یہ میٹنگ ہوئی ہے۔

کھڑ کے کے مطابق وزارت قانون کے ایک افسر کے ایک مکتوب کے بعد پی ایم او کے دفتر میں یہ میٹنگ ہوئی ہے، یہ غیر معمولی واقعہ ہے۔ ورات قانون کی جانب سے لکھے گئے مکتوب میں کچھ غیر معمولی الفاظ کا استعمال ہوا تھا۔ کھڑگے نے دعوی کیا کہ مکتوب میں لکھا گیا تھا کہ پی ایم او کے پرنسپل سکریڑی پی کے مشرا ایک میٹنگ کرنے والے ہیں جس میں چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی ضروری ہے۔ حالانکہ وزارت قانون کی جانب سے لکھے گئے مکتوب میں جس لفظ کا استعمال کیا گیا ہے اس سے چیف الیکشن کمشنر ناراض بتائے جارہے ہیں کہ جس طرح خط لکھا گیا اس کی زبان کسی سمن کی طرح تھی۔
خبر ہے کہ اس سے قبل بھی ایسی دومیٹنگیں ہو چکی ہیں جس میں الیکشن کمیشن کے افسران شامل ہوئے تھے۔ کھڑگے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختارادارہ ہے اسے آزادرہنا چاہئے ۔ جب پی ایم والیکشن کمیشن کو بلاتا ہے تو ہم کیسے سمجھیں کہ الیکشن غیر جانبدار ہوں گے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر