Latest News

افسپا پر پابندی لگائو، ہماری آواز پرنہیں‘ ناگالینڈ میں سیکوریٹی فورسیز کے ہاتھوں 14 شہریوں کی موت پر کوہیما میں زبردست احتجاج۔

’افسپا پر پابندی لگائو، ہماری آواز پرنہیں‘ ناگالینڈ میں سیکوریٹی فورسیز کے ہاتھوں 14 شہریوں کی موت پر کوہیما میں زبردست احتجاج۔
کوہیما : ناگالینڈ کے مون ضلع میں فوج کی آپریشن کے دوران 14شہریوں کی ہلاکت پر ریاست بھر میں جاری احتجاج اب دارالحکومت کوہیما تک پہنچ گیا ہے۔ناگا اسٹوڈنٹ فیڈریشن (این ایس ایف) نے آج شہر میں ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ مارے گئے عام شہریوں کو انصاف دلانے اور متنازعہ اے ایف ایس پی اے قانون کو رد کرنے کے مطالبے کو لے کر سڑکوں پر اترے۔ 

مظاہرین نے بینر اور تختیاں لے رکھی تھیں جس پر افسا کو رد کرنے سے پہلے کتنی بار گولی چلائی جانی چاہئے اور افسپا کو بین کرو ہماری آواز نہیں جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ جمعہ کو ریلی، احتجاج کے مسلسل تیسرے دن ہونے کی وجہ سے اہم نہیں تھی بلکہ یہ اہم بات کا پیغام تھا کہ معاملے کو لے کر ناگا لوگوں کا اشتعال بڑھ رہا ہے، اس سے قبل قبائلی یونٹوں کی جانب سے پانچ اضلاع میں ان کی اپیل پر بند کی وجہ سے جمعرات کو بھی ناگالینڈ کے مختلف حصوں میں آمدورفت متاثر تھی، ریاست بھر میں چل رہے احتجاج میں فائرنگ کرنے والے فوجیوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیاجارہا ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر