Latest News

شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر منتخب، نو منتخب صدر نے لیا اکابرین کے نقش قدم پر چلنے کا عہد۔

شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر منتخب، نو منتخب صدر نے لیا اکابرین کے نقش قدم پر چلنے کا عہد۔
لدھیانہ: (پریس ریلیز) آج مجلس احرار اسلام ہند کے مرکزی دفتر میں احرار کے کارگزار صدر غلام حسن قیصر کی صدارت میں مجلس عاملہ کی اہم میٹنگ ہوئی، جس میں اتفاق رائے سے قائد نوجوان پنجاب کے شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی کو مجلس احرار اسلام ہند کا قومی صدر منتخب کیا۔ قابل ذکر ہےکہ گزشتہ 10ستمبر کو امیر احرار شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ؒکا انتقال ہو گیا تھا، جس کے بعد سے اس عہد پر غلام حسن قیصر کارگزار صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

قابل ذکر ہےکہ مجلس احرار اسلام ہند کا قیام 1929ءمیں مشہور مجاہد آزادی رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی اول ، امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری ، چودھری افضل الحق مرحوم ، شیخ حسام الدین مرحوم جیسے عظیم الشان مجاہد علماءنے لاھور میں کیا تھا، احرار نے اپنے یوم قیام سے لےکر آج تک صف اول میں عقیدہ تحفظ ختم نبوت کی تحرےک چلائی ہے اور اسلام دشمن طاقتوں کو بھی بار ہاں ناکو چنے چبوائے ہیں، ملک کی جنگ آزادی میں بھی مجلس احرار اسلام ہند کی عظیم الشان قربانیاں ہیں۔
آج لدھیانہ کی تاریخی جامع مسجد کے احاطہ میں واقع مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر دفتر میں اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قائد احرار مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ انشاءاللہ میں اپنے اکابرین اور احرار بانیان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرتے ہوئے قادیانیت کی شرانگیزیوں سے بے نقاب کرتا رہونگا، انہوں نے کہا کہ احرار کی تاریخ گواہ ہے کہ احرار نہ کبھی اللہ کے علاوہ کسی سے ڈرے ہیں اور نہ جھکے ہیں احرار اپنی روایتوں پر انشاءاللہ قائم رہیں گے، مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ مرحوم شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ؒ نے جس بے باکی اور جرائت کے ساتھ ہمیشہ وقت کے حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھائی اس روایت کو مزید آگے بڑھایا جائےگا۔

سمیر چودھری
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر