Latest News

ساٹھ فیصدی سے کم نمبر لانے والے طلبہ و طالبات بھی ہونگے اسکالر شب کے اہل۔

ساٹھ فیصدی سے کم نمبر لانے والے طلبہ و طالبات بھی ہونگے اسکالر شب کے اہل۔
فہیم صدیقی
اسمبلی انتخابات 2022کے مد نظر اترپردیش کی یوگی حکومت زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلبہ وطالبات کو اسکالرشپ دئیے جانے کی جد وجہد میں مصروف ہے۔زیادہ سے زیادہ طالب علموں کو اسکالرشپ اسکیم سے استفادہ کرنے کے لئے قواعد وضوابط میں ضرورت کے تحت ترمیم کی جارہی ہے۔ریاستی حکومت نے ایک نئی ترمیم کرکے یہ اعلان کیا ہے کہ پسماندہ اور نہایت پسماندہ طبقات کے انٹر میڈیٹ کے طلبہ وطالبات کے لئے اب 60فی صد نمبرات کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔نئی ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ یہ قانون پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ایسے پروفیشنل کورسز پر بھی نافذ ہوگا جن کورسز کے داخلوں کے لئے امید وار کا انٹر میڈیٹ پاس ہونا شرط ہے۔لہٰذا نئی ترمیم کے مطابق اب 60فی صد نمبرات سے کم فی صد نمبرات والے طلبہ وطالبات بھی اسکالرشپ حاصل کرنے کے حقدار ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ترمیم شدہ ضابطوں کے تحت مزیدایک لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات اسکالرشپ کے حق دار ہونگے ۔اقلیتی بہبود کے ڈائریکٹر نے تمام اضلاع کے اقلیتی بہبود کے افسران کو حکومت کے ترمیم شدہ شرائط وضوابط اور ہدایات سے واقف کرادیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 60فی صد سے کم نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو بھی اب اسکالرشپ دی جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے آئندہ 10جنوری تک اسکالرشپ کے فارم آن لائن متعلقہ محکمہ کو بھیجے جاسکتے ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر