Latest News

ریلوے کے سپروائزر کو چار نامعلوم حملہ آوروں نے مارپیٹ کر کیازخمی، کوتوالی معاملہ درج۔

ریلوے کے سپروائزر کو چار نامعلوم حملہ آوروں نے مارپیٹ کر کیازخمی، کوتوالی معاملہ درج۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
دیوبند میں ریلوے لائن تعمیر کرانے والے سپر وائزر کو چار نامعلوم حملہ آوروں نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے مار پیٹ کر شدید طور پر زخمی کردیا۔حملہ آور سپرو وائزر کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔حملہ کرنے والوں نے سپر ر وائز کر کار ڈرائیور کے ساتھ بھی زبردست مار پیٹ کی ۔سائٹ مینجر نے چار نامعلوم افراد کے خلاف تحریر دیکر کار روائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق دیوبند میں ڈی ایف سی سی کی جانب سے سسٹرا کمپنی کے تعاون سے ریلوے لائن تعمیر کی جارہی ہے۔کمپنی کی جانب سے اس علاقہ میں ریلوے لائن کے تعمیر کے کام کی دیکھ بھال کے لئے کانپور کے باشندہ وانجینئر آشیش ورما کو تعینات کےا گیا ہے۔آشیش ورما دیوبند کی ٹیچرر کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔مذکورہ واقع کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سائٹ مینجر نے بتایا کہ گزشتہ روز آشیش ورما تعمیر کی جارہی ریلوے لائن کا جائزہ لینے کے لئے پل نمبر120سے پل نمبر73تک جائزہ لینے کے لئے اپنی بولیرو گاڑی سے جارہے تھے۔

گاڑی ان کا ڈرائیور راج رام کمار چلا رہاتھا ۔اوم سنگھ نے بتایاکہ آشیش ورما کی گاڑی جیسے ہی جڑودا جٹھ ا نڈر پاس کے قریب پہنچی تو دو موٹر سا ئیکلوں پر سوار چار نا معلوم لوگوں نے ان کی گاڑی کو روک کر ڈرائیور رام کمار کو پیٹنا شروع کردیا۔اوم سنگھ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے آشیش ورما کو بھی کار سے باہر کھینچ لیا اور لاٹھی ڈنڈوں کے علاوہ لاتوں اور گھونسوں سے اس وقت تک پٹائی کرتے رہے جب تک کہ آشیش ورما بے ہوش نہیں ہوگئے ۔اس کے بعد چاروں حملہ آور آشیش ورما کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔متاثرہ سپر وائزر کے چہرہ اور جسم پر سنگین نوعیت کی چوٹیں اور زخم ہیں جنہیں تشویش ناک حالت میں میرٹھ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابھی تک انتہائی دیکھ بھال کے ساتھ ان کا علاج چل رہا ہے۔اوم سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعہ کی اطلاع گاڑی کے ڈرائیور رام کمار نے دی۔
کوتوالی انچارج پربھاکر کینتورا نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی تحریر پر نامعلوم حملہ آورں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو بہت جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

 DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر