Latest News

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون بنانا اور اس کو شائع کرنا اہانت آمیز اورنا قابل برداشت حرکت ہے: مولا نا خالد سیف اللہ رحمانی.

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون بنانا اور اس کو شائع کرنا اہانت آمیز اورنا قابل برداشت حرکت ہے: مولا نا خالد سیف اللہ رحمانی.
نئی دہلی: آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے جے سی پبلیکیشنز دہلی کے ذریعہ آئی سی ایس ای بورڈ کی ساتویں جماعت کی تاریخ سے متعلق نصابی کتاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت جبرئیل علیہ السلام پر کارٹون شامل کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔
پیر کے روز جاری اپنے ایک بیان میں مولانا رحمانی نے کہا ہے کہ ہر مسلمان اپنے نبی کو اپنی جان ،اپنے ماں باپ اور اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہے، وہ آپ کی شان میں ادنی درجہ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا اور پیغمبر اسلام کی خیالی تصویر یا کارٹون بنانا بھی آپ کی تو ہین میں داخل ہے،اس لئے حکومت کو چاہئے کہ فورا اس کتاب پر پابندی لگاۓ، اس کے نسخوں کو ضبط کرے اور مصنف و ناشر کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کرے۔

مولا نا رحمانی صاحب نے یاد دلایا ہے کہ پچھلے دنوں کانپور میں منعقد ہونے والے بورڈ کے ستائیسویں اجلاس عام میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مذاہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت سے متعلق مؤثر قانون بنائے اور اس کوفتی کے ساتھ نافذ کرے، بورڈ پھر اپنے اس مطالبہ کہ دہرانا چاہتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ بورڈ تمام ہی مذاہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت کو جرم تصور کرتا ہے؛ کیوں کہ اس سے عوام کے ایک بڑے گروہ کی دل آزاری ہوتی ہے۔

Sameer Chaudhary
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر