مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کو برخواست کیا جاۓ، لکھیم پور سانحہ کو لیکر کانگریسیوں کا زبردست احتجاج، صدر جمہوریہ کو بھیجا میمورنڈم۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
لکھیم پورکھیری میں کسانوں کے قتل کے معاملہ کو لیکر آج سہارنپور کلکٹریٹ میںکانگریس کارکنان نے جم نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیج کر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو برخواست کرنے کی مانگ کی اور کہاکہ مشرا کے عہدہ پر بنے رہنے سے جانچ متاثر ہورہی ہے۔ آج ضلع سطح کے کانگریس لیڈران اور کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعر ے بازی کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے خلاف کارروائی کرنے اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا،ساتھ ہی صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کو سونپا۔
کانگریس کے ضلع صدر چودھری مظفر علی نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں پر امن مظاہرہ کررہے کسانوں کے اوپر منصوبہ بند طریقہ سے وزیر کے بیٹے و دیگر نے گاڑی چڑھا دی ، جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا لیکن حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔وزیر اعظم نے ان کسانوں کی موت پر ایک لفظ نہیں کہا اور نہ ہی مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کا اخلاقیات کی بنیاد پر استعفیٰ مانگا۔ چودھری مظفر علی نے کہاکہ اجے مشرا ٹینی کے عہدہ پر بنے رہنے کے سبب اس معاملہ کی جانچ متاثر ہورہی ہے۔ صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے میمورنڈم میںکانگریسیوں نے کہاکہ کھیم پور کھیری میں ہوئے کسانوں کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے ذریعہ دی گئی کھلی دھمکی اور کسانوں کو ان کی ملکیت والی گاڑی کے نیچے کچلا جانا اور بھی افسوسناک ہے۔ یہ واقعہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے نے انجام دیا جو اس وقت جیل میں ہے۔ لیکن سپریم کورٹ کی مداخلت، ملک گیر احتجاج کے باوجود اب تک وزیر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہ بہت شرمناک ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی اس پورے معاملہ پر ایک لفط تک نہیںکہا۔ کانگریس مانگ کرتی ہے کہ فوری طور پر وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو برخواست کیا جائے ۔بصورت دیگر کانگریس اس معاملہ کو لیکر ملک گیر احتجاج کے لئے مجبور ہوگی۔
اس دوران ضلع صدر چودھری مظفر علی سابق صدر ششی والیہ ،نیرج کپل،ڈاکٹر راجہ فرید،سنجے پنوار،موہت شرما،عارش صدیقی،اکشے چودھری،ورون شرما،نصیب خان، سریندر گپتا،چندر جیت سنگھ،پروین والمیکی،دھرم پال،روی کمار، راج کمار،اشوک سینی، راکیش ورما، امردیپ سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود رہے۔
DT Network
0 Comments