Latest News

بی جے پی اور سماجوادی پارٹی ایک ہی سکے کے دو پہلو، سہارنپور میں منعقد پروگرام میں بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کا خطاب۔

بی جے پی اور سماجوادی پارٹی ایک ہی سکے کے دو پہلو، سہارنپور میں منعقد پروگرام میں بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کا خطاب۔
سہارنپور: (رضوان سلمانی)
بہوجن سماج پارٹی نے اترپردیش کی محفوظ اسمبلی سیٹوں پر اپنی انتخابی تشہیر شروع کردی ہے ، اسی سلسلہ میں بہوجن سماج پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا گزشتہ شام سہارنپور پہنچے اور انہوں نے سہارنپو رکی رام پور منہیاران اور دیہات اسمبلی محفوظ سیٹوں سے آئے کارکنان سے خطاب میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے بی جے پی اورسماج وادی پارٹی کو ایک ہی سکے کے دو پہلو بتایا ۔ 

انہوں نے کہا کہ پہلے سے ہی طے ہوجاتا ہے کہ سماج وادی پارٹی کو کیا بولنا ہے اور بی جے پی کو کیا بولنا ہے ، جب کہ بہوجن سماج پارٹی قانون کے ذریعہ قانون کا راج قائم کرنے والی پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی خوف کی سیاست کرتی ہے ،تین زرعی قوانین بنانا بھی بی جے پی کی سازش تھی ، 700سے زائد کسانوں کی موت ہوچکی ہے ، انتخاب کے وقت سرکار کو ان زرعی قوانین کو واپس لینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کے اندر نفرت پھیلاکر حکومت قائم کرنا چاہتی ہے ، جب کہ بہوجن سماج پارٹی کے دورِاقتدار میں قانونسے کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ ستیش مشرا نے کہا کہ سہارنپور کے شبیرپور میں دلتوں پر ظلم ہوئے تھے ،ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے شبیر پور آنے کا ارادہ کیا تو اس وقت کی حکومت نے اجازت دینے سے انکار کردیا ،اس کے بعد وہ کار کے ذریعہ شبیر پور پہنچی تھی اور راجیہ سبھاکے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ مایاوتی جی ہی ایک ایسی لیڈر ہے جو دبے کچلوں کی آواز اٹھاتی ہے ۔ ستیش مشرا نے کہا کہ آج سہارنپور سے بہوجن سماج پارٹی کے انتخاب کی تشہیر شروع ہوگئی ہے ،ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ ریاست کے عوام اب بدلاﺅ چاہتی ہے کیوں کہ موجودہ حکومت سے ہر طبقہ پریشان ہے اور وہ بہوجن سماج پارٹی کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سہارنپور سے انتخاب کی شروعات ہوگئی ہے ، ملک کی نمبر ون پارلیمانی سیٹ اور ریاست کی نمبر ون سیٹ سہارنپور میں ہی ہے جس کے سبب بہوجن سماج پارٹی نے یہیں سے اپنی مہم کا آغاز کیا ہے، سابق کابینہ وزیر نکل دوبے نے کہا کہ سہارنپور سے ہاتھی انتخاب کے لئے نکل چکا ہے ، اب لکھنو اسمبلی میں جاکر ہی رکے گا ۔ اس موقع پرایم ایل سی سریش کیشپ، ایم ایل سی محمود علی، دھرم ویر سنگھ، سابق اسمبلی رکن رویندر مولہو، سابق اسمبلی رکن مہی پال سنگھ، ضلع صدر جنیشور پرشاد، اجب سنگھ، نریش گوتم، انل پپو ، ایس عالم وغیرہ موجود رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر