Latest News

آنگن باڑی کارکن ناظمہ بیگم بنی مثال! ناظمہ بیگم کے جذبہ اور خدمات کے مدنظر محکمہ نے دیا خصوصی اعزاز۔

آنگن باڑی کارکن ناظمہ بیگم بنی مثال! ناظمہ بیگم کے جذبہ اور خدمات کے مدنظر محکمہ نے دیا خصوصی اعزاز۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
بلاک پنوار کا کے گاوں محی الدین پور کی آنگن باڑی کارکن ناظمہ بیگم اپنے آپ میں ایک کھلی کتاب ہیں۔انہوں نے اپنی قابلیت اور فعالیت سے ثابت کردیا ہے کہ خواتین مردوں سے کسی بھی طرح کم نہیں ہیں۔مشن شکتی کے تحت ناظمہ بیگم نے 100سے زائد خواتین کو قانونی ضابطوں اور ان کی حقوق سے واقف کرایا اور انہیں خود کفیل بنانے کے لئے اپنی پوری طاقت صرف کردی اور سب کے لئے ایک مثال بن گئیں۔اس کے علاوہ کووڈ 19کی مہلک وباءکے دوران تو گویا وہ ضرورتمندوں اور بیماروں کے لئے فرشتہ بنی ہوئیں تھیں۔انہوں نے سیکڑوں مریضوں کو اسپتال پہنچایا اور ان کی جانےںبچائیں۔
ناظمہ بیگم نے 2006میں آنگن باڑی کا کارکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینا شروع کیں اور انہوں نے سرکاری اسکیموں کو دوسروں تک پہنچانے میں بے حد اہم رول ادا کیا۔انہوں نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں پہنچ کر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو ان کے حقوق کے بارے میں واقف کرایا۔انہوں نے طے کیا کہ ناواقف عوام تک سرکاری اسکیموں کو پہنچانے کے علاوہ انہیں ان کے حقوق سے بھی مسلسل واقف کرانے کا کام کرنا ہے اس کام کی شروعات انہوں نے مشن شکتی اسکیم کے ساتھ کی ۔انہوں نے 100گھروں کا سروے کیا اور خواتین کو جمع کرکے انہیں حقوق کے تئیں بیدار کیا اور قانونی ضابطوں سے بھی واقف کرایا۔بعد ازاں ناظمہ نے بیواوں کو پینشن دلانے اور کنیا سمنگلا اسکیم کے دائرے میں آنے والے افراد کو استفادہ کرایا۔انہوں نے ایسے افراد کو ویکسی نیشن کے لئے تیار کیا جو کووڈ ویکسین لینے سے ڈرتے تھے۔ ان کی اس فعالیت اور سرگرم خدمات کے صلہ میں ڈی پی آر او کی جانب سے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ 
کووڈکے دوران ناظمہ بیگم نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پورے گاوں میں راشن تقسیم کیا اسی طرح موسمی بخار اور بیماریوں کے پھیلنے کے دوران بھی انہوں نے قابل ستائش خدمات انجام دئیں اور گھر گھر جاکر صفائی ستھرائی رکھنے اور بیماری سے بچنے کے طریقے بتائے۔اپنے سینٹر پر ناظمہ بیگم نے جو تغزیہ ہٹ تیار کی ہے وہ نہایت پرکشش ہے کیونکہ اس میں تازی اور ہری سبزیاں نیز پھل وغیرہ لگے ہوئے ہیں۔ناظمہ بیگم کا کہنا ہے کہ انہیں ہر وہ خدمت انجام دے کر روحانی سکون ملتا ہے جس کے انجام دینے سے دوسروں کو فائدہ پہنچے ۔ایک آنگن باڑی رکن کی حیثیت سے وہ اپنے پورا وقت اپنے فرائض کی انجام دہی میں صرف کرتی ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر