Latest News

پاسپورٹ کی طرح اب راشن کارڈ بنوانابھی ہوا مشکل۔

پاسپورٹ کی طرح اب راشن کارڈ بنوانابھی ہوا مشکل۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
لوگوں کو نیا راشن کارڈ بنوانا اب پہلے کی طرح آسان نہیں رہ گیا ہے ،راشن تیار کرانے کے طور طریقے پاسپورٹ بنوانے سے بھی زیادہ مشکل کردیئے گئے ہیں جس کے سبب ضلع سپلائی دفتر میں ہر روز بھیڑ لگی رہتی ہے، راشن کارڈ کو نئے کرانے اور نئے راشن کارڈ بنوائے جانے ، راشن کارڈ میں یونٹ میں اضافہ وغیرہ کرانے کے لئے 5سے 6دستاویز دینا ضروری ہیں،نئے سوفٹ ویئر میں ان سبھی دستاویزوں کی ضرورت پڑرہی ہے۔ ”راشٹریہ کھادیہ سرکشا یوجنا “ سے متعلق سوفٹ ویئر کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں۔ 

راشن کارڈ کی آن لائن طریقہ شروع ہونے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، جن سیوا سینٹر پر راشن کارڈ کے لئے آن لائن اپلائی کرنا پڑتا ہے جس کے لئے آدھار کارڈ ،آمدنی سرٹیفکٹ ،بینک کاپی سمیت دیگر دستاویز مانگے جاتے ہیں ، ان میں سے کچھ لوگوں کے پاس دستاویز نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے راشن کارڈ تیار نہےں ہوپاتے۔ ڈی ایس او منیش کمار سنگھ نے بتایا کہ نئے راشن کارڈ بنوانے کے لئے سب سے پہلے آن لائن اپلائی کرنا پڑتا ہے ، آن لائن کے لئے جو دستاویزات مانگے جاتے ہیں اسے پورا کرنا ضروری ہے ،نئے راشن کارڈ بنوانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر