Latest News

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اب یوپی کے تھانوں میں لگے گیں ریکارڈنگ والے سی سی ٹی وی کیمرے۔

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اب یوپی کے تھانوں میں لگے گیں ریکارڈنگ والے سی سی ٹی وی کیمرے۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
اترپردیش حکومت نے پولیس تھانوں میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ریکارڈنگ شدہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ کل یہ فیصلہ کیبنٹ بائی سرکولیشن نے لیا ہے۔ 

فیصلہ کے تحت اس کام کے لئے اب ضروری بجٹ مہیا کرایا جائے گا، سپریم کورٹ نے اس کام کے لئے زیادہ وقت دینے سے انکار کردیا تھا ، سپریم کورٹ نے گرفتار کرنے اور تحقیق کرنے کے حقوق رکھنے والی پولیس سمیت سبھی جانچ ایجنسیوں کے دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جانے کی ہدایت دی تھی ۔ تین رکنی بینچ نے اپنے حکم نامے میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے تحت آنے والی ریاستوں کو اس کام کو کرنے کے لئے کہا تھا کہ ہر تھانہ میں داخل اور نکلنے کے مقام پر اور سبھی گلیاروں ، حوالات روم کے باہر کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے ضروری طو رپر نصب کئے جائیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر