Latest News

کہرے سبب ٹرینوں کا نظام پٹری سے اترا، لیٹ لطیفی شروع، مسافرین ہوئے پریشان۔

کہرے سبب ٹرینوں کا نظام پٹری سے اترا، لیٹ لطیفی شروع، مسافرین ہوئے پریشان۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
کہرے کے سبب زیادہ تر ٹرینیں اپنے متعینہ وقت سے دیری سے چلنے کے سبب لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ساتھ ہی انبالہ ، دہلی ، انبالہ انٹر سٹی ایکسپریس منسوخ ہونے کے سبب روزہ مرہ سفر کرنے والے مسافروںکو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ تفصیل کے مطابق کہرے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے محکمہ ریلوے نے بہت سی ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔

سہارنپور سے ہوکر گزرنے والی جن شتابدی، سدبھاﺅنا ایکسپریس سمیت آدھا درجن ٹرینیں آج بھی منسوخ رہیں جس کے سبب مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بار محکمہ موسمیات نے زیادہ کہرا پڑنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں جس کے سبب محکمہ ریلوے نے پہلے ہی تین ماہ کے لئے ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ سہارنپور سے ہوکر جانے والی انبالہ ، نئی دہلی انٹر سٹی ، جالندھر نئی دہلی سپر فاسٹ ، چنڈی گڑھ لکھنو ¿ سدبھاﺅنا، امرت سر ہری دوار جن شتابدی ایکسپریس آج بھی پٹری پر نہیں دوڑی ، جب کہ شری گنگا نگر ہری دوار ایکسپریس کو سہارنپور تک ہی چلایا گیا، اس سلسلہ میں سہارنپور اسٹیشن ماسٹر کپل شرما نے بتایا کہ کہرے کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ٹرینوں کو یکم فروری تک منسوخ کردیا گیا ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر