عامر سبحانی کو بہار کا نیا چیف سکریٹری منتخب ہونے پر مشہور سماجی کارکن مولانا شاہنواز بدر قاسمی نے پیش کی مبارک باد۔
سہرسہ: بہار کی مشہور شخصیت اور معروف سماجی کارکن شاہنواز بدر قاسمی نے 1987بیچ کے ٹاپ آئی اے ایس آفیسر عامر سبحانی کو بہار کا چیف سکریٹری منتخب ہونے پر نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو وزیراعلی نتیش کمار کی صدارت میں منعقد کابینہ میٹنگ میں عامر سبحانی کو بہار کا نیا چیف سیکرٹری بنایا گیا ہے وہ یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ عامر سبحانی 31 دسمبر کو سبکدوش ہونے والے تریپور شرن کی جگہ لیں گے۔ عامر سبحانی 1987 بینچ کے ٹاپر رہے ہیں اور وزیر اعلی نتیش کمار کے بھروسے مند اور طاقتور افسروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔
اس سلسلے میں اپنے تہنیتی پیغام میں مولاناشاھنواز بدر قاسمی نے کہا کہ عامر سبحانی ایک قابل، ایماندار اور تجربہ کار سینئر آفیسر ہیں ان کی ایمانداری اور فیصلے کا ذکر ہر محکمہ میں ہوتاہے، شاہنواز بدر نے کہاکہ ان کے چیف سکریٹری بننے سے بہار کے عوام بہت خوش ہیں، بہار میں ترقی و خوشحالی اور امن و امان برقرار رکھنے میں عامر سبحانی صاحب اب مزید اہم کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ عامر سبحانی اس عہدے کے حقیقی حقدار تہے، ان کا چیف سکریٹری بہار کیلئے نیک فال ثابت ہوگا-
یہ بھی پڑھیں: عامر سبحانی ہونگیں بہار کے نئےچیف سکریٹری، جانئے کون ہیں نتیش کمار کے قریبی سینئر آئی اے ایس افسر عامر سبحانی
سمیر چودھری
DT Network

0 Comments