Latest News

کاروان خلوص کے زیر اہتمام نامور علمی وادبی شخصیات کے ہاتھوں "ایک شجر سایہ دار" کے جدید ایڈیشن کی رسم رونمائی۔

کاروان خلوص کے زیر اہتمام نامور علمی وادبی شخصیات کے ہاتھوں "ایک شجر سایہ دار" کے جدید ایڈیشن کی رسم رونمائی۔
امروہہ نے ادبی دنیا میں ہمیشہ اپنا وقار قائم رکھا ہے: پروفیسر وسیم بریلوی
اردو زبان کے فروغ میں امروہہ کا اہم تعاون:کامنہ پرساد
امروہہ:( سالار غازی)
شہر امروہہ کی مشہور ادبی اور ثقافتی تنظیم کاروان خُلوص کی جانب سے شام ادب عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد شہر کے اہم ایچ ہال میں کیا گیا جسمیں کاروان خُلوص کے سرپرست سید زائر حسین زیدی کی زندگی پر منحصر صدر محبوب حسین زیدی کی کتاب ایک شجر سایہ دار کے جدید ایڈیشن کی رونمائی بھی عمل میں لائی گئی۔

پروفیسر وسیم بریلوی کی سرپرستی اور اظہر عنایتی کی صدارت میں منعقد اس شام ادب میں نامور علمی ادبی شخصیات نے کتاب کو ایک عظیم شاہکار قرار دیا اور کہا کہ جدید ایڈیشن کتابی دنیا کا نیا شاہکار ہے۔
کاروان خُلوص کی جنرل سکریٹری ایم اسلم عالمی کے خطبہ استقبالیہ کے بعد پروفیسر وسیم بریلوی نے امروہہ کی ادبی خدمات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر نے ادبی دنیا میں ہمیشہ اپنا وقار قائم رکھا ہے۔ نامور ادیبہ کامنہ پرساد نے کہا کہ میں نے سنا اور پڑہا ہے کہ اُردُو زبان کے فروغ میں اس شہر کا اہم کردار رہا ہے اور آج یہ محسوس بھی ہوا، مہمان خصوصی جسٹس شبیہ الحسنین شاستری نے کہا کہ امروہہ کے ہزاروں نام ایسے ہے جنہوں نے اس شہر کو عالمی شہرت دلائی۔
نامور شاعر اظہر عنایتی، پروفیسر نیّر جلالپوری، منصور عثمانی، ائی اے ایس ڈاکٹر اکھلیش مشرا، ڈاکٹر پاپولر میرٹھی، نامور صحافی شکیل حسن شمسی نے بھی اسی ذیل میں اپنے خیالات کا اظہار پیش کیا۔ کاروان خُلوص کے صدر محبوب حسین زیدی نے اظہار تشکر پیش کیا۔ شام ادب میں محترمہ کامنہ پرساد جسٹس شبیہ الحسنین شاستری ڈاکٹر اکھلیش مشرا اور شکیل حسن شمسی کو محسن اُردُو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اس دوران علم اور ادب اور سماجیات کی اہم شخصیات کو زائر حسین میموریل ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔ شام ادب میں خصوصی طور سے عالمی اُردُو ٹرسٹ کی چئیرمین اور اسلوب حسین، سپریم کورٹ کے وکیل اے رحمان خاں، شکیل غوث رامپوری، نامور سائنسدان منسٹری آف ارتھ سائنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سفی نقوی، نواب محمد جان، جسٹس تنویر وصفی، سابق جج خلیل احمد ،معروف ماہر طب حکیم ظفر سنبھلی، ڈی آئی جی وی کے شیکھر، جسٹس قیوم، ڈاکٹر شاعر اللہ خان، کوثر علی عباسی، پروفیسر ناشر نقوی، سلیم امروہوی، نواب محمود جان، سفیر حیدر سرسوی، نجم خاں حسن پوری، اسد مولائی، وزیر سلطانپوری، جاوید نسیمي رامپوری، نواب مراد علی خاں،کمال امروہوی دلی،منصور حسین،ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی، حکیم طاحه، حاجی نسیم احمد خان، خلیل مجتبی وغیرہ موجود تھے۔ نعت پاک سعد امروہوی اور نظامت منصور عثمانی و پروفیسر نیر جلالپوری نے انجام دی۔

Sameer Chaudhary
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر