Latest News

ممتاز بزرگ عالم دین مولانا حکیم عبد اللہ مغیثی آئی او ایس کے نویں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز۔

ممتاز بزرگ عالم دین مولانا حکیم عبد اللہ مغیثی آئی او ایس کے نویں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز۔
 نئی دہلی: (پریس ریلیز) معروف عالم دین اور آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا عبد اللہ مغیثی کو ان کی تعلیمی،ملی اور سماجی خدمات سی بنیاد پر آج ایک تقریب منعقد کرکے آئی او ایس کے نویں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ 
اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ اس ایوارڈ کیلئے جس شخصیت کا انتخاب کیا گیا ہے وہ مختلف خصوصیات کے پیکر ہیں، اللہ تعالیٰ ان سے مختلف میدانوں میں کام لیا ہے خاص طور پر انہوں نے فروغ علم کیلئے بے پناہ جدوجھد اور کوششیں کی ہیں، تعلیم کی سطح بلند کی ہے، دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کو بھی انہوں نے فروغ دیا ہے۔
مہمان خصوصی پروفیسر اختر الواسع نے کہاکہ مولانا عبد اللہ مغیثی اپنی ہمہ جہت علمی خدمات کے بنیاد پر مکمل طور پر اس کے حقدار ہیں، ایک عالم کا اعزاز پورے عالم کا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
یہ جلسہ مولانا عبد اللہ مغیثی کے اعزاز کا جلسہ نہیں ہے بلکہ اس بات کی خدمات کا اعتراف ہے کہ انہوں نے کس طرح ملت کی خدمات انجام دی ہیں۔ مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر جمعیت اہل حدیث نے کہاکہ آئی او ایس کی جانب سے مختلف میدانوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو نوازا نے کا سلسلہ بہت اور قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مولانا مغیثی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ، سماج کی اصلاح اور ملت کی قیادت جیسے مولانا نے اپنی طویل زندگی میں عظیم خدمات انجام دئیے ہیں خاص طور پر گاؤں اور دیہاتوں میں جس طرح انہوں نے مدارس اور مکاتب کا جال بچھایا ہے وہ قابل قدر ہے اور انہیں بنیادوں آئی او ایس کی ایوارڈ کمیٹی نے انہیں نویں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
صاحب اعزاز مولانا عبد اللہ مغیثی نے انسٹیٹیوٹ آف اسٹڈیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کا حصول ہے اور اسی لئے پوری زندگی وقف ہے۔ میں بخوشی اس ایوارڈ کو قبول کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ مولانا نے ایوارڈ میں ملی رقم کو مختلف اداروں میں تقسیم کردیا۔
اس موقع پر پروفیسر افضل وانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، آئی او ایس کے سکریٹری جنرل پروفیسر زیڈ ایم خان نے ادارے کا تعارف پیش کیا، ایس ایم شفیق نے خاکہ پیش کیا، مولانا شاہ اجمل فاروق ندوی نے نظامت کی جبکہ مولانا اطہر حسین ندوی کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا۔
تقریب میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد، مولانا عبد الحمید نعمانی، جناب محمد عالم، پروفیسر حسینہ حاشیہ، حاجی پرویز میاں، اردو ٹاک کی ایڈیٹر محترمہ رضواں خالد، مولانا عمر عابدین، مولانا عبد المالک مغیثی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر