Latest News

جامعہ رحمت میں علماء اور دانشوروں کے ہاتھوں "مغیثی کلینڈر" کا اجراء، اومیکرون کے خطرات کے مدنظر مدارس سے احتیاطی اقدامات کرنے پر زور۔

جامعہ رحمت میں علماء اور دانشوروں کے ہاتھوں "مغیثی کلینڈر" کا اجراء، اومیکرون کے خطرات کے مدنظر مدارس سے احتیاطی اقدامات کرنے پر زور۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
ممتاز ادیب و منصف مولانا نسیم اختر شاہ قیصر استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند کی قیادت میں علماءو دانشوران کے ایک وفد نے جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور کا دورہ کیا اور تعلیمی بحران و معاشرہ کی بے راہ روی کو لیکر تبادلہ خیال کیا۔
جامعہ رحمت گھگھرولی میں منعقد میٹنگ میں مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ اومیکرون کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اداروں میں وائرس سے بچنے اور محفوظ رہنے کی تدابیر اختیار کریں۔موجودہ وبائی دور میں تعلیم کا جو نقصان ہوا ہے وہ ہر کسی پر عیاں ہے اور ہماری مزید لاپرواہی اس میں مزید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے نوجوان کی بہتر رہنماوں پر زور دیا اور کہاکہ نوجوان کسی بھی قوم کی تقدی بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ممتاز قلم کار مفتی محمد ساجد قاسمی کھجناوری نے کہا کورونا کے سبب ایک مرتبہ پھر حال ہی میں شروع ہوئے تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے یا آن لائن تعلیم پر بحث شروع ہوگئی ہے جو ہمیں تعلیم اور بچوں کے مستقبل کے حوالے سے گہری تشویش میں مبتلا کرتی ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھیں اور کسی بھی طرح کی لاپرواہی سے پرہیز کریں۔مولانا ڈاکٹر بدر عالم ندوی ترجمان خانقاہ رحیمی رائے پور نے کہا کہ کسی بھی وبائی مرض میں سب سے بہتر علاج احتیاط ہوتی ہے، خود کو پاک صاف رکھنے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتاہے،آفت کے ان دنوں میں گھبرائے نہیں اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ کسی بھی طرح خود کو تعلیم سے الگ نہ کریں۔
نظامت کے فرائض انجام دے رہے مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی نے مہمانوںکا استقبال کیا اوراصلاح معاشرہ پر زور دیا ۔ انہوں نے ارتداد کی لہر پر گہری تشویش کااظہار کیا اور کہاکہ باطل طاقتیں خفیہ طریقے سے اس کے لئے کام کررہی ہیں۔اس حوالے سے مزید بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔اس دوران مغیثی کیلنڈر 2022 کا اجراءعمل میں آیا۔وفد میں مفتی صادق مظاہری، قاری ناصر، عارف عثمانی، رضوان سلمانی،مفتی طارق قاسمی،قاری ثوبان،قاری اسجد،قاری وسیم،قاری اجود،حافظ احکام،حافظ مشکور،وغیرہ موجود رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر