Latest News

جانیئے کون تھیں "فاطمہ شیخ" جنہیں گوگل نے ڈوڈل بناکر کیا ياد۔ اُنکی دو سو سال قبل کی بے مثال تعلیمی خدمات۔

جانیئے کون تھیں "فاطمہ شیخ" جنہیں گوگل نے ڈوڈل بناکر کیا ياد۔ اُنکی دو سو سال قبل کی بے مثال تعلیمی خدمات۔
نئی دہلی: گوگل کے ڈوڈل میں نظر آنے والی خاتون ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون ٹیچر ہیں اور ان کی 191 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے انکے تئیں عزت و احترام کا اظہار کرنے کے لیے یہ بہترین گوگل ڈوڈل تیار کیا ہے۔ فاطمہ شیخ نے دلت سماجی مصلح جیوتی با پھولے اور ساوتری بائی پھولے کے ساتھ مل کر 1848میں ایک مقامی لائبریری اوراسکول کا آغاز کیا تھا۔
فاطمہ شیخ 9 جنوری 1831 کو پونے میں پیدا ہوئیں۔ 
آج یعنی 9 جنوری کو گوگل نے ایک خصوصی گوگل ڈوڈل تیار کیا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل میں نظر آنے والی خاتون ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون ٹیچر ہیں اور ان کی 191 ویں یوم پیدائش پر۔ گوگل نے ان کی عزت کا اظہار کرنے کے لیے یہ بہترین گوگل ڈوڈل تیار کیا ہے۔ فاطمہ شیخ نے سماجی مصلح جیوتی با پھولے اور ساوتری بائی پھولے کے ساتھ مل کر 1848 میں ایک مقامی لائبریری اور اسکول کا آغاز کیا۔ اسے ملک کا پہلا لڑکیوں کا اسکول بھی سمجھا جاتا ہے۔
فاطمہ شیخ آج کے دن یعنی 9 جنوری 1831 کو پونے میں پیدا ہوئیں۔ وہ اپنے بھائی عثمان کے ساتھ رہتی تھی۔ جب پھولے جوڑے کو ان کے والدین نے دلتوں اور غریبوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے اور احتجاج کرنے پر گھر سے نکال دیا تو عثمان اور فاطمہ شیخ نے بھی انہیں اپنے گھر میں پناہ دی۔ اس کے بعد ان کے گھر سے دیسی لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ اس کے بعد فاطمہ شیخ اور پھولے جوڑے نے سماج کے غریب لوگوں اور مسلم خواتین کو تعلیم دینے کا بھرپور کام شروع کیا۔
فاطمہ شیخ بچوں کو گھر سے بلاتی تھیں۔
فاطمہ شیخ گھر گھر بچوں کو پڑھانے کے لیے اپنے گھر لاتی تھیں۔ ایسا کرنے سے فاطمہ شیخ اور پھولے جوڑے ہندوستانی تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گوگل اکثر ایسے لوگوں کے لیے ڈوڈل تیار کرتا ہے اور ان کے تئیں اپنے احترام کا اظہار کرتا رہتا ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر