دارالعلوم کے کارکن عبد الخبیر صدیقی کا انتقال، نواب الدین انصاری کے انتقال پر عیدگاہ کمیٹی نے کیا تعزیت کا اظہار۔
دارالعلوم دیوبند کے قدیم ملازم اور نوجوان لیڈر شارق خیبر کے والد عبد الخبیر صدیقی کا طویل علالت کے بعد محلہ پٹھانپورہ میں انتقال ہوگیا۔ان کے چھوٹے بھائی فرید ٹھیکیدار اور صاحبزادہ شارق خبیر نے بتایا کہ عبد الخبیر طویل عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی،مولانا عبد الخالق،ادارہ کے اساتذہ وکارکنان نے عبد الخبیر صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کو تعزیت مسنونہ پیش کی۔
عبد الخبیر صدیقی کے انتقال پر مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی،نائب منیجر سید آصف حسین،سابق چیئرمین انعام قریشی، مسعود رانا، رضوان سلمانی، فہیم صدیقی، عارف عثمانی ودیگر صحافیوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر احاطہ مولسری میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کرائی ۔بعد ازاں تدفین قبرستان قاسمی میں عمل میں آئی۔اس موقع پر دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا شریف خاں قاسمی،خلیل الرحمن خاں،جاوید انصاری،احسان خاںراحت خان،عدیل صدیقی،ڈاکٹر انیس انصاری ،جمال انصاری و دیگر شریک رہے۔
ادھرعید گاہ وقف کمیٹی دیوبند کی جانب سے عید گاہ وقف کمیٹی دیوبند کے قدیم رکن نواب الدین انصاری کی وفات اظہار افسوس اور ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔عید گاہ وقف کمیٹی کے سکریٹری ومتولی محمد انس صدیقی نے نواب الدین انصاری کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواب الدین مرحوم ایک دیندار،مخلص ،ملنسار،بااخلاق شخصیت کے مالک اور عید گاہ کمیٹی کے قدیم رکن تھے جنہوں نے برسہا برس تک عید گاہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مخلصانہ خدمات انجام دیں۔اس موقع پر انعام قریشی،عمیر عثمانی ودیگر ارکان نے بھی نواب الدین انصاری کی وفات پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔
0 Comments