Latest News

سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان آج دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے سی ایم یوگی، کیا بدل جائیگا دیوبند کا نام؟

سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان آج دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھیں گے سی ایم یوگی، کیا بدل جائیگا دیوبند کا نام؟
دیوبند: سخت حفاظتی انتظامات کے یوپی کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج منگل کے روز دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے لیے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع بھر کے اعلیٰ حکام دیوبند میں موجود رہے۔ مظفر نگر، میرٹھ اور شاملی سے فورس بلائی گئی ہے۔ اے ڈی جی میرٹھ راجیو سبروال نے دیوبند پہنچ کر تیاریوں کا جائیزہ لیا اور تمام افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ کے پروگرام کے پیش نظر محکمہ انٹیلی جنس نے بھی کمر کس لی ہے اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ دوسری طرف بی جے پی نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی میٹنگ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دوپہر 1:30 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دیوبند پہنچیں گے، ریاستی شاہراہ پر جلسہ گاہ کے قریب ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے، جہاں وزیر اعلی تقریباً ایک گھنٹہ قیام کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے، اس دوران دیوبند کے ریلوے روڈ پر مجوزہ اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا جلسہ گاہ سے ہی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ایس ڈی ایم دیپک کمار کے مطابق ہزاروں لوگوں کی گنجائش کا پنڈال تیار کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیش نظر سٹیٹ ہائی وے پر  گیارہ بجے سے شام۔ 4:00 بجے تک ایک طرف کے راستے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 

150 کروڑ کی اسکیمو ں کا افتتاح۔
منگل کو دیوبند پہنچنے پر، جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، وہیں مظفر نگر ہائی وے پر ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے، جس کے دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 150 کروڑ کی اسکیموں کا افتتاح کریں گے۔ ایم ایل اے برجیش سنگھ نے کہا کہ سی ایم اس مقام سے تقریباً 150 کروڑ کی اسکیموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ ایس ایس پی آکاش تومر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پولیس سے متعلق کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ جس میں تھانوں میں بنی بیرکیں، پولیس لائنز میں بنی ہوئی بیرکیں وغیرہ۔
کیا بدل جائیگا دیوبند کا نام؟ 
یہاں کے لوگوں کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی بہت سی امیدیں ہیں، وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار دیوبند پہنچ رہے ہیں، جہاں ان کی آمد سے قبل کئی تنظیموں نے دیوبند کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ اٹھایا ہے، وہی کسانوں کے مسائل اور دیگر مسائل ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی آمد پر ہندو تنظیم دیوبند کا نام تبدیل کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ڈرون کیمروں سے ہوگی نگرانی۔
انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیاریاں کر رکھی ہیں۔ اے ڈی جی راجیو سبروال بھی تیاریوں کا جائزہ لینے دیوبند پہنچے اور ماتحتوں کو ضروری ہدایات دیں۔ محکمہ انٹیلی جنس بھی ہر کونے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ پیر کو اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دی۔ اس کے لیے ضلع کے اعلیٰ افسران دن رات دیوبند میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سہارنپور کے ایس پی سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ کل وزیر اعلیٰ کی آمد پر سیکورٹی کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور پی اے سی کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے حوالے سے ہمارا سیکیورٹی سسٹم انتہائی سخت ہے، یہاں 7 ایڈیشنل ایس پی اور ڈپٹی سی او، 25 ایس ایچ او، 500 سب انسپکٹر اور ویمن سب انسپکٹر کے ساتھ 1000 کانسٹیبل لگائے گئے ہیں، اس کے علاوہ 6 کمپنیاں سادہ کپڑوں میں ڈیوٹی دیں گی۔ جبکہ PSC سمیت فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔

ڈی ایم سہارنپور اکھلیش سنگھ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی دیوبند آمد کے پروگرام کے پیش نظر منگل کو ضلع کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر