Latest News

الیکشن کے مدِ نظر دیوبند علاقے میں فلیگ مارچ نکال کر غیر سماجی عناصر کو دیاگیا انتباہ۔

الیکشن کے مدِ نظر دیوبند علاقے میں فلیگ مارچ نکال کر غیر سماجی عناصر کو دیاگیا انتباہ۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتظامیہ نے کمر کس لی ہے ، بدھ کے روز پولیس و فورس کے ذریعہ شہر اور دیہی علاقوں میں فلیگ مارچ نکالا گیا اور ووٹرز سے بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔ایس ڈی ایم دیپک کمار اور سی او درگا پرساد تیواری کی قیادت میں آج شہر اوردیہی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ منگلور پولیس چوکی سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ علاقہ کے گاو ¿ں مانکی، مرگپور، بھائیلہ، بھنیڑہ خاص، بچٹی اور تلہیڑی بزرگ سمیت علاقہ کے نصف درجن سے زائد واضعات میں پہنچا اور لوگوں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ بے خوف و خطرہ ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی گئی۔
اس دوران افسران نے غیر سماجی عناصر اور انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے وماحول خراب کرنے والے عناصر کو سخت انتباہ دیاگیا۔دیہی علاقوں میں نکالا گیایہ مارچ دیوبند پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ایس ڈی ایم دیپک کمار اور سی او درگا پرساد تیواری نے کہا کہ انتخابات میں گڑبڑ پھیلانے والے غیر سماجی عناصر کو بخشا نہیں جائے گا، ایسے لوگوں کے خلاف فوری سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوںنے لوگوں سے بے خوف ہوکر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
ایس ڈی ایم دیپک کمار نے لوگوں سے کووڈ پروٹوکول کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹروں سے ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے بے خوف ہوکر ووٹ ڈالنے پر زور دیا اور کہاکہ ماحول خراب کرنے والے عناصر کو بخشا نہیں جائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر