ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے تئیں انتظامیہ سخت، بغیر کسی معقول وجہ کے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف کار روائی کی جائے گی۔
کورونا انفیکشن میں تیزی کے ساتھ اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت وانتظامیہ نے ویکسینیشن کی تعداد میں اضافہ کئے جانے سے متعلق سخت رویہ اپنا لیا ہے۔راشن ڈیلروں کو بھی یہ ہدایت دے دی گئی ہے کہ جن لوگوں کے ویکسین لگ چکی ہو صرف انہی کو راشن دیا جائے۔
واضح ہو کہ پورا ضلع ویکسینیشن کے معاملہ میں دوسرے اضلاع کے مقابلہ بہت پیچھے ہے اسلئے اب انتظامیہ اور محکمہ صحت کو یہ احکامات دئیے گئے ہیں کہ گھر گھر پہنچ کر ویکسین دی جائے۔
جمعہ کے روز دیوبند کے ایس ڈی ایم دیپک کمار محلہ قلعہ پر واقع اصغریہ مدرسہ پہنچ گئے اور انہوں نے وہاں ویکسینیشن سے متعلق معلومات کیں اس دوران انہیں بتایا گیا کہ ویکسین لینے والوں کی تعداد میں تو اضافہ ہورہا ہے لیکن اکثر ویکسین کم رہ جانے کیوجہ سے لوگوںکو واپس جانا پڑتا ہے۔مدرسہ اصغریہ کی منتظم سید شارق حسین نے ایس ڈی ایم کو بتایا کہ انہوں نے محکمہ صحت کو مدرسہ میں علیحدہ سے ایک جگہ مہیا کرادی ہے تاکہ محکمہ صحت کی ٹیم وہاں بیٹھ کر مدرسہ کے طلبہ اور دوسرے لوگوں کو ویکسین دیں سکیں۔بعد ازاں ایس ڈی ایم دیپک کمار نے محلہ کے کچھ گھروں میں جاکر خود ویکسینیشن سے متعلق معلومات کیں۔
معلومات کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ اپنے شیر خوار بچوں کو دودھ پلانے والی ماوں میں ابھی تک ویکسین نہیں لی ہے اس کے علاوہ بعض گھروں میں کچھ ضعیف العمر افراد بیماری کیوجہ سے ویکسینیشن نہیں کراپائے ہیں۔ایس ڈی ایم دیپک کمار نے بتایا کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لی ہے انہیں ویکسینیشن کرائے جانے کے لئے بیدار کیا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ بغیر کسی معقول وجہ سے ویکسینیشن نہیں کرائیں گے ان کے خلاف کار روائی کی جائے گی۔
DT Network
0 Comments