اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت، دارالعلوم حسینیہ تاؤلی میں منعقد جلسہ اصلاح معاشرہ میں مفتی محمد عفان منصورپوری کا خطاب۔
مظفرنگر : (پریس ریلیز) علاقہ کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم حسینیہ تاؤلی میں اصلاح معاشرہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ادارہ کے شیخ الحدیث و مہتمم مفتی عبدالصمد قاسمی نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا شاہ عالم نےانجام دیے۔
اس موقع پر مفتی محمد عفان منصورپوری نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح معاشرہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے آج امت مسلمہ کے اندر بڑا بگاڑ پیدا ہو چکا ہے شادیوں میں بے جا اسراف، فضول خرچ بے انتہاء ہے حالانکہ اللہ رب العزت نے فضول خرچ کرنے والوں کو شیاطین کے بھائی کہا ہے ہم اپنی انا کی خاطر اتنا زیادہ اسراف کرتے ہیں کہ مقروض ہوجاتے ہیں اور غریب اپنی بچیوں کے نکاح نہیں کر پاتے ہیں۔ مفتی موصوف نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بچے اور بچیاں موبائل کا غلط استعمال کر رہے ہیں جو نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے اور بہت سے نوجوان بچے بچیاں موبائل کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گیے ہیں، نوجوانوں کو موبائل کے غلط استعمال سے بچنا چاہیے۔
انہوں نے اتحاد واتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے اندر نفرت و عداوت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے آج بھائی بھائی سے خوش نہیں ہے اور ذرا ذرا سی بات پر ہمارا جھگڑا اتنا بڑھ جاتا ہے کہ مقدمہ بازی ہو جاتی ہے ایک بالشت زمین پر مقدمہ بازی میں لاکھوں روپے خرچ کر دیتے ہیں اور گھر کے گھر برباد ہو جاتے ہیں فساد اور جھگڑوں کو ختم کرکے ہمیں اتحاد واتفاق کو قائم کرنا چاہتے پیار ومحبت کو عام کرکے نفرت و عداوت کا خاتمہ کرنا چاہیے۔
شرکاء میں مولانا تراب الدین،مفتی اسجد، محمد آصف قریشی بڑھانوی،مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی،مفتی ندیم،مفتی انس،مفتی مشرف،مولانا ضیاء الحق،مولانا وکیل،مفتی انس،محمد شاکر، کاتب راحل،ماسٹر شمشاد، حافظ محمود،ڈاکٹر صابر، مولانا نعیم،مولانا ارشاد قاری آصف وغیرہ موجود رہے۔
سمیر چودھری
DT Network
0 Comments