Latest News

جمعیۃ علماء ہند کے چیف مولانا سید ارشد مدنی نے ہونہار طلبا و طالبات کے لیے کیا اسکالرشپ کا اعلان

جمعیۃ علماء ہند کے چیف مولانا سید ارشد مدنی نے ہونہار طلبا و طالبات کے لیے کیا اسکالرشپ کا اعلان۔
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ملک کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی پبلک ٹرسٹ تعلیمی امدادی فنڈ) اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔
جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی کی طرف سے جمعرات کو جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر دہلی سے جاری کردہ اعلامیہ میں تعلیمی سال 22-2021 کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ "قوم کے ان ہونہار ضرورت مند اور مستحق طلبہ وطالبا سے مالی اعانت کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں جوکسی سرکاری معروف ادارے میں انجینئرنگ، میڈیکل، ایجوکیشن، جرنلز م  یا کسی بھی ٹیکنکل پروفیشنل تربیتی کورس میں زیر تعلیم ہوں اور گزشتہ سال کے امتحان میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں اور مالی دشواری کی بنا پر اس کی تکمیل پر قدرت نہ رکھتے ہوں۔
اعانت کے امیدوار مجوز و درخواست فارم پر کر کے صرف بذریعہ ڈاک 14 فروری 2022 تک دفتر جمعیۃ علماء ہند میں جمع کرائیں۔ درخواست کا فارم جمعیۃ علماء ہند کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لو ڈکریں۔
(1) میرٹ کی بنیاد پر مختلت کو رسز کے طلبا کو مناسب امداد دی جائے گی (2) اسکالرشپ کے متعلق سبھی امور میں ذمہ داروں کا فیصلہ آخری ہوگا۔

JAMIAT ULAMA-I-HIND (Arshad Madani) Public Trust Taleemi Imdadi Fund
1, BAHADUR SHAH ZAFAR MARG, NEW DELHI-110002
E-mail:-imdadifund@gmail,com
Ph.:011-23233547

سمیر چودھری

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر