Latest News

لکھنؤ پہنچ کر ایس پی سربراہ سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر نیتا جی کا چہرہ کھل اٹھا۔

لکھنؤ پہنچ کر ایس پی سربراہ سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر نیتا جی کا چہرہ کھل اٹھا۔
لکھنؤ: سہارنپور کے قد آور لیڈر عمران مسعود گزشتہ کئی دنوں سے زبردست سیاسی بحران کا شکار تھے لیکن جمعرات کو اچانک لکھنؤ پہنچ کر انہوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ اپنے بھائی اور سابق وزیر قاضی راشد مسعود کے بیٹے شادان مسعود کے ساتھ ملاقات کی۔
سماج وادی پارٹی کے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی اس تصویر میں بتایا گیا ہے کہ عمران مسعود نے سماج وادی پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
حالانکہ ابھی تک پوری خبر سامنے نہیں آئی ہے لیکن نیتا جی کے لکھنؤ پہنچ کر ایک بار پھر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی ​​قسم کی بحثیں زور پکڑ گئی ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 10 جنوری کو کانگریس چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے والے عمران مسعود نے 5 دن کے اندر ہی سائیکل کی سواری چھوڑ کر لکھنؤ سے سہارنپور کا راستہ اختیار کیا تھا۔ اس دوران عمران مسعود زبردست سیاسی بحران میں نظر آئے اور ان کی وائرل ویڈیو میں ان کی مایوسی صاف نظر آ رہی تھی، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر انہیں ایس پی سربراہ نے لکھنؤ بلایا اور ان سے ملاقات کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں سماج وادی پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں کا ہاتھ ہے۔

سماج وادی پارٹی اور عمران مسعود نے ابھی تک پوری معلومات نہیں دی ہیں کہ دونوں کے درمیان کیا معاملات طے پائے ہیں، حالانکہ تصویر سے صاف ہے کہ نیتا جی کا چہرہ اکھلیش یادو کے ساتھ کھل گیا ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر