Latest News

دوسرے مرحلہ کے الیکشن کے لئے پر چہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع، پہلے روز بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی نے داخل کئے کاغذات۔

دوسرے مرحلہ کے الیکشن کے لئے پر چہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع، پہلے روز بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی نے داخل کئے کاغذات۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کو لے کر آج سہارنپور کلکٹریٹ میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پرچہ نامزدگی داخل کئے گئے ، آج پرچہ نامزدگی سب سے پہلے دیوبند سے بی جے پی کے امیدوار کنور برجیش سنگھ اور رام پور منہیاران محفوظ سیٹ سے بی جے پی کے ہی امیدوار دیویندر نم نے اپنا اپنا پرچہ نامزدی داخل کیا۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدوارو ں کو کورونا کی نگیٹیو رپورٹ ساتھ لانی ہوگی۔ پرچہ نامزدگی کے مقام سے 100میٹرکی دوری پر امیدوار کو روکا گیا اور یہا ں سے پیدل بھیجا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کے کمرے میں امیدوار سمیت تین افراد کو اجازت دی گئی ہے ۔ جلوس اوربھیڑ بھاڑ لے جانے پر انتظامیہ کی جانب سے پوری طرح سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ پرچہ نامزدگی کو لے کر ضلع انتظامیہ نے پختہ انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ کلکٹر احاطہ میں الگ الگ کورٹ روم میں بیری کیڈنگ کی گئی ہے ، ان کے علاوہ کلکٹر کے دونوں مین گیٹوں کو بھی بیری کیڈنگ سے گھیرا گیا ہے ، ساتھ ہی کلکٹر احاطہ میں آنے پر گاڑیوں پر پوری طرح پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایک امیدوار چار سیٹ پرچہ نامزدگی داخل کرسکتا ہے،پرچہ نامزدگی کے روم میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور ویڈیو گرافی بھی کی جارہی ہے۔ 
اے ڈی ایم ای اور اسسٹنٹ آفیسر ڈاکٹر ارچنا دویدی نے بتایا کہ پرچہ نامزدگی کے دوران ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ سبھی کو تسلیم کرنا ہوگا ۔ اگر کوئی امیدوار پرچہ نامزدگی کرنے کے بعد سیکورٹی لینے سے منع کرتا ہے تو اسے تحریری طور پر مطلع کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صبح 11بجے سے تین بجے تک ہی پرچہ نامزدگی کی جاسکے گی ، جب کہ ہتھیار لانے والوں کو احاطہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
 پرچہ نامزدگی 21جنوری سے 28جنوری تک کئے جاسکیں گے ۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ 29جنوری کو کی جائے گی،جب کہ نام واپسی کی آخری تاریخ 31جنوری ہے اورووٹنگ 14فروری کو کی جائے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے کلکٹریٹ احاطہ تک پہنچنے کے لئے بیری کیڈنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، جب کہ ماسک سینی ٹائزر اورسوشل ڈسٹینسنگ کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ اگر کوئی شخص انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر