Latest News

حج فارم بھرنے کےلئے محض ایک ہفتہ کا وقت باقی، اس سال حج کی خواہش رکھنے افراد جلد کریں یہ عمل۔

حج فارم بھرنے کےلئے محض ایک ہفتہ کا وقت باقی، اس سال حج کی خواہش رکھنے افراد جلد کریں یہ عمل۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
حج 2022 کے لئے درخواست دینے اور آن لائن فارم بھرنے کے لئے صرف ایک ہفتہ کا وقت باقی ہے۔سینٹرل حج کمیٹی نے پہلے ہی فارم بھرنے کے لئے 3ماہ کی مدت کا اعلان کیا تھا جس کا وقت 31جنوری کو ختم ہوجائے گا۔ہوسکتا ہے کہ حکومت اور حج کمیٹی کی جانب سے اس مدت میں مزید اضافہ نہ کیا جائے اسلئے آئندہ ایک ہفتہ کے دوران سفر حج پر جانے کے خواہشمند حضرات اپنے حج فارم آن لائن بھر کر متعلقہ حج کمیٹی کوارسال کردیں۔
دیوبند میں مسلم فنڈ ٹرسٹ کے حج کاونٹر کے کنوینر فہیم صدیقی نے حج 2022 کے سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فروری 2022 کے بعد کرونا وائرس کا زور اور اس کے خطرات تقریباً ختم ہوجائیں گے۔ اسی لئے سفر حج پر جانے والے ہندوستانی عازمین کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی عمارتوں کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال حج ماہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں ہوگا اس اعتبار سے ابھی 5 ماہ کا وقفہ ہے اور اس وقت تک عالمی محکمہ صحت اور دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی مہلک وباءکے اثرات تقریباً خاتمہ کے قریب ہوں گے۔کورونا کے خاتمہ اور عالمی سطح پر بہتر حالات ہوجانے مدنظر ہی سعودی حکومت کی وزارت حج نے70سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو سفر حج کی اجازت دی ہے۔اسلئے سفر حج کی خواہش رکھنے والے افراد بے خوف ہوکر سفر حج کی تیاری کریں۔
اس سال حج فارم کم تعداد میں بھرے جانے کی وجہ سے قوی امید ہے کہ جتنے افراد حج فارم مکمل کرکے بھیجیں گے ان سب کو سفر حج کی اجازت مل جائے۔ حج کاونٹر آئندہ 31جنوری تک عازمین کی سہولت کے لئے دن رات اپنی خدمات جاری رکھے گا مزید معلومات رابطہ نمبر 9997357686اور9027045787سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر