Latest News

نہیں ھوگا بھیم آرمی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان اتحاد، چندر شیکھر نے اکھلیش یادو پر لگایا دلتوں کو بے عزت کرنے کا الزام۔

نہیں ھوگا بھیم آرمی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان اتحاد، چندر شیکھر نے اکھلیش یادو پر لگایا دلتوں کو بے عزت کرنے کا الزام۔
لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی اور بھیم آرمی کے درمیان اتحاد نہیں ہوگا۔ بھیم آرمی چیف اور ازادسماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر نے آج لکھنؤ میں پریس کانفرنس کرکے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو کو دلتوں کی ضرورت نہیں ہے۔
یوپی انتخابات میں ایس پی اور آزاد پارٹی کا کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ ہفتہ کو لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس میں چندر شیکھر نے کہا کہ اکھلیش یادو کو دلتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کو روکنے کی مسلسل کوشش کریں گے۔ چندر شیکھر نے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کی بات کہی ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ میں عزت نفس کے لیے لڑتا ہوں۔ میں دو دو بار تہاڑ جیل جا چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری لڑائی کبھی اقتدار کے لیے نہیں رہی۔
کیا کریں گے۔ چندر شیکھر
چندر شیکھر نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں، حالانکہ بی ایس پی کے ساتھ ابھی تک کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ دو روز تک اپوزیشن کو متحد کرنے کی مسلسل کوشش کریں گے۔ میں مسائل پر بات کرتا ہوں۔ چندر شیکھر نے کہا کہ 6 مہینے پہلے سے ہی انہوں نے بہوجن سماج کو متحد کیا اور اکھلیش یادو سے ملتے رہے۔ اکھلیش یادو کے ساتھ طویل بات چیت ہوئی ہے۔ میں پچھلے دو دنوں سے لکھنؤ میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لوگ (بہوجن سماج کے لوگ) ڈر رہے تھے کہ ہمارا لیڈر بھی ایس پی کے ساتھ ہو جائے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اکھلیش کو دلتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اکھلیش نے بہوجن سماج کی تذلیل کی ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر