Latest News

عمران مسعود کی رخصتی کا نگریس کے لیے ہے بڑا جھٹکا, مغربی یوپی میں نہیں بچا کوئی با اثر مسلم نیتا، کیا سماجوادی میں بن سکے گیں اعظم خان کا متبادل۔

عمران مسعود کی رخصتی کا نگریس کے لیے ہے بڑا جھٹکا, مغربی یوپی میں نہیں بچا کوئی با اثر مسلم نیتا، کیا سماجوادی میں بن سکے گیں اعظم خان کا متبادل۔ 
سہارن پور : اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کا ابھی اعلان ہوا ہی ہے کہ کانگریس کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ کانگریس کے قومی سکریٹری اور سہارنپور کے بااثر لیڈر عمران مسعود پارٹی چھوڑ کر ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ مغربی اتر پردیش میں شروعاتی دو راؤنڈ میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ایسے میں مسلمانوں میں اثر ورسوخ رکھنے والے عمران مسعود کا جانا پارٹی کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔ یوں بھی مغربی یوپی میں کانگریس کے پاس کوئی چہرہ نہیں ہے۔ ایسے میں عمران مسعود کے پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے کانگریس اس علاقے میں فیس لیس ہوتی نظر آرہی ہے ۔ کسان آندولن کےدور میں بھی اگرکانگریس یہاں فیس لیس ہو کر الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہے تو سمجھا جا سکتا ہےکہ کمزوری کس حد تک ہے۔
عمران مسعود خود پارٹی چھوڑتے اس بات کا عندیہ دیا ہے۔ عمران مسعود نے کہاکہ ریاست میں ایس پی اوربی جے پی کے درمیان براہ راست لڑائی ہے۔ مجھے کانگریس میں بہت احترام ملا ہے۔ پرینکا گاندھی نےمجھے کام کےلیے بہت سے موقع دیے ہیں۔ لیکن اس موقع پر بی جےپی کو روکنا ضروری ہے اور سماج وادی پارٹی کے علاوہ فی الحال کوئی متبادل نہیں ہے۔ حالانکہ عمران مسعودنے ابھی یہ صاف نہیں کیا ہے کہ وہ کس سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتےہیں۔ عمران مسعودکے چچا راشد مسعود بھی بااثر کانگریسی رہنما تھے۔ سہارنپور میں مسعود خاندان کا بڑا اثر رہا ہے۔ ایسے میں سماج وادی پارٹی ان پر بھروسہ کرسکتی ہے۔

عمران مسعود ایس پی کے لیے اعظم کی کمی پوری کر پائیں گے؟
ایس پی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ مسعود خاندان کے پارٹی قیادت کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ عمران مسعود کے چچا کے ملائم سنگھ یادو سے بھی اچھے تعلقات تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران مسعود کا سماج وادی پارٹی میں آنا ایک طرح سے گھر آنے جیسا ہے۔ یوپی کی سیاست کو سمجھنے والوں کا خیال ہے کہ اس سے ریاست کے مسلم ووٹروں میں یہ پیغام جائے گا کہ بی جے پی کا واحد متبادل ایس پی ہے۔ انتخابی منظر میں اعظم خان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سماج وادی پارٹی مغربی یوپی کے مسلمانوں میں چہرے کی کمی محسوس کر رہی تھی۔ لیکن عمران کی انٹری سے وہ خلا بھی پر ہوتا نظر آئے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر