Latest News

بلی بائی: کلیدی ملزم نیرج کی ضمانت کی عرضی پھر خارج، ملک میں خواتین کی توہین ناقابل قبول: عدالت

بلی بائی: کلیدی ملزم نیرج کی ضمانت کی عرضی پھر خارج، ملک میں خواتین کی توہین ناقابل قبول: عدالت
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بلی بائی ایپ کے کریٹر نیرج بشنوئی کی ضمانت خارج کردی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر سنگھ رانا نے سماعت کے دوران کہاکہ ملزم نے ایک مخصوص کمیونٹی کی خواتین کی عوامی پلیٹ فارم پر توہین کرنے کےلیے یہ کام کیا ہے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب ہوتی ہے اس لیے وہ ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ۲۱ سالہ ملزم نیرج کو آسام سے گرفتار کیاگیا تھا۔ اس سے قبل ۱۴ جنوری کو بھی عدالت نے نیرج کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی۔ بتادیں کہ نیرج بشنوئی کو دہلی پولس نے آسام سے گرفتار کیا تھا، عدالت نے کہاکہ ملزم نے مخصوص کمیونٹی کی خواتین کے خلاف بدنامی کی تحریک چلائی، جس میں اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد موجود تھا۔ غور طلب ہے کہ نیرج ہی بلی بائی ایپ کا ماسٹر مائنڈ ہے، پولس کا دعویٰ ہے کہ نیرج نے گٹ ہب پر بلی بائی ایپ بنایا تا، اس کے پاس سے جو موبائل اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوجاتی ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر