Latest News

ٹکٹ نہ ملنے پر منی پور بی جے پی میں بغاوت، جگہ جگہ توڑ پھوڑ، استعفوں کا سلسلہ شروع۔

ٹکٹ نہ ملنے پر منی پور بی جے پی میں بغاوت، جگہ جگہ توڑ پھوڑ، استعفوں کا سلسلہ شروع۔
نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئندہ منی پور اسمبلی انتخابات میں تمام 60 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ ہینگانگ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی نے تمام نشستوں کے لیے امیدواروں کے نام بھی طے کر لیے ہیں۔ منی پور میں انتخابات دو مرحلوں میں 27 فروری اور 3 مارچ کو ہوں گے۔ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض اور مایوس امیدواروں نے جم کر مخالفت کی اور استعفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بی جے پی حامیوں نے وزیر اعظم مودی اور منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے پتلے بھی نذرآتش کیے اور نعرے بازی کی۔ ریاست کے مختلف حصوں میں پارٹی دفاتر میں توڑ پھوڑ، کئی علاقوں میں مظاہرین تختیوں کے ساتھ جمع ہوگئے، امفال میں بی جے پی دفتر کے قریب سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ 
ادھر مرکزی وزیر محنت اور روزگار اور منی پور کے پارٹی انچارج بھوپیندر یادونے کہاہے کہ بی جے پی ریاست میں دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ امن ترقی کے ساتھ بی جے پی نے منی پور کی حکومت چلائی ہے۔امیدواروں کے نام پر بھوپیندر یادونے کہاہے کہ بی جے پی میں طویل عرصے سے کام کرنے والے زیادہ تر لوگوں کو ٹکٹ ملا ہے۔ اس میں کھیل، انتظامی، علمی دنیا سے وابستہ لوگ شامل ہیں۔ریاست میںافسپا کا خاتمہ ایک اہم مسئلہ بناہواہے۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ این۔ بیرن سنگھ نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی ریاست کے لوگ اور وہ خود چاہتے ہیں کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کو منسوخ کیا جائے، لیکن یہ صرف مرکز کی رضامندی سے ہونا چاہیے، کیونکہ قومی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر