Latest News

جامعہ رحمت گھگرولی میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ، طلباء نے ثقافتی اور تاریخی پروگرام پیش کیے، مقررین نے قومی یکجہتی پر دیا زور۔

جامعہ رحمت گھگرولی میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ، طلباء نے ثقافتی اور تاریخی پروگرام پیش کیے، مقررین نے قومی یکجہتی پر دیا زور۔
سہارنپور: 73ویں جشن یوم جمہو ریہ کے موقع پر جامعہ رحمت گھگرولی میں طلباء جامعہ نے حب الوطنی و جذبہ ایثار ووفا سے سر شار قومی ترانے، نظمیں ،اردو ،ہندی و انگلش زبانوں میں تقاریر تاریخ آزادیٔ ہند میں شہیدان وطن کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ایک باوقار پروگرام پیش کیا۔
آل انڈیا ملی کونسل ضلع سہارنپور کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام کی نظامت جامعہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور اور صدارت سماجی کارکن ماسٹر محمد یوسف نے کی اور بطور مہمانان خصوصی پر پننا اچاریہ جسمور ، نریندر بنسل ،وجے سینی بھگت بلبیر داس جی ،آشارام اور روی کمار شامل ہوئے۔
 پروگرام کا افتتاح ترنگا جھنڈا لہرانے ،پرچم کشائی اور سلامی سے ہوا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں یوم جمہوریہ پر خوب روشنی ڈالی اور بتایا کہ آج کا دن بھارت کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے آج ہی کے دن بھارت کو ایسا عظیم آئین نصیب ہوا جس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں حقوق دیے گئے۔
اس موقع پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عہد کریں کہ بھارت جیسے عظیم ملک میں ہم صدیوں سے ایک ساتھ رہتے ہوئے آئے ہیں اور آئندہ بھی اسی طرح پیار محبت اور قومی یکجہتی کی مثال بن کر رہیں گے اور ہر طرح کے بھید بھاؤ کو ختم کر ملت کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔
شرکاء میں جامعہ کے طلبہ و اساتذہ ،حاجی اسلم مولانا عبدالخالق مغیثی، مولانا سلمان ندوی،عبدالقیوم پردھان، چودھری ہاشم پردھان،چودھری ارشاد، چودھری ہاشم،چودھری عارف، چودھری ذوالفان پردھان، چوہدری عبد الواجد اور دیگر حضرات بڑی تعداد میں موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر