Latest News

دارالعلوم اور دارالعلوم وقف دیوبند سمیت دیوبند کے تمام مدارس میں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

دارالعلوم اور دارالعلوم وقف دیوبند سمیت دیوبند کے تمام مدارس میں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
دیوبند: مشہور اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند اور دارالعلوم وقف دیوبند سمیت شہر کے مدارس میں 73 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور ملک میں اتحاد، سالمیت، بھائی چارے اور آئین کی مضبوطی کا پیغام دیا گیا۔
مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آج دارالعلوم دیوبند میں پرچم کشائی کی اور ملک کے آئین اور تاریخ پر روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ دارالعلوم وقف دیوبند، جامعہ امام محمد انور شاہ، دارالعلوم زکریا دیوبند، جامعۃ الشیخ اور دارالعلوم اشرفیہ سمیت شہر کے تمام مدارس میں پرچم کشائی کے ساتھ یوم جمہوریہ جوش و خروش سے منایا۔
دارالعلوم وقف دیوبند میں مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے پرچم کشائی کی جبکہ مولانا مفتی شریف خان قاسمی نے دارالعلوم زکریا میں پرچم کشائی کی اور دستور ہند اور جمہوریت پر روشنی ڈالی۔
اس دوران کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے طلباء اور اساتذہ نے بھی سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ اس ملک کو آزاد کرانے میں ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، علمائے کرام نے زور دیا کہ وہ بزرگان دین کے نقش قدم پر چلیں اور ان کی تمام تعلیمات کو زندگی میں نافذ کریں۔
علمائے کرام نے کہا کہ یوم جمہوریہ اور یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانی کی یاد ہے، ہم سب کو اس کا خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و شانتی بھائی چارے کو بنانے رکھنے کے لئے اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے ہم سب کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر