Latest News

ایس پی امیدوار اور رُکن اسمبلی ناہید حسن گرفتار، بھیجے گئے جیل۔

ایس پی امیدوار اور رُکن اسمبلی ناہید حسن گرفتار، بھیجے گئے جیل۔
شاملی: کیرانہ سے ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کو پولیس نے آج ایک پرانے معاملے میں گرفتار کرلیا۔ ایس پی نے اسے بدلے کی کارروائی بتائی ہے۔ ایم ایل اے ناہید حسن نے بھی کہاہے کہ وہ ان ظلموں کےآگے نہیں جھونکیں گے۔ ناہید حسن کو کیرانہ ایس پی اورراشٹریہ لوک دل نے مشترکہ امیدوار اعلان کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعدمغربی یوپی میں الیکشن پر اثر پڑ سکتاہے۔
پولیس نے نے ناہید حسن کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے عدالتی تحویل میں انہیں 14 دنوں کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ناہید حسن پر پرانا گینگسٹر کیس تھا۔ اسی کیس میں وہ خودسپردگی کے لیے عدالت گئے تھے، لیکن اسی وقت انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں جب پولیس گرفتار کر کے لے جا رہی تھی تو انہوں نے میڈیا سے کہا کہ یوگی حکومت کا خاتمہ جلد ہو گا۔ اس کی جابرانہ پالیسی کے دن اب گنتی کےبچے ہیں۔ اس پر ناہید کے حامیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے پتہ چلتا ہے کہ یوگی حکومت ایس پی اور آر ایل ڈی کے لیڈروں اور کارکنوں سے کس قدرخوفزدہ ہے۔ لیکن اب اس گرفتاری سے ناہید حسن کی جیت یقینی ہے۔ بی جے پی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

واضح رہے کہ کیرانہ سے رکن اسمبلی ناہید حسن اور سابق ممبر پارلیمنٹ و ناہید کی والدہ تبسم حسن پر کیرانہ پولیس نے گینگسٹر سمیت کئی مقدمات قائم کر رکھے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر