Latest News

وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کی ضمانت خارج۔

وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کی ضمانت خارج۔ اب سیشن کورٹ میں اپیل۔
ہریدوار: سی جے ایم ہریدوار کی عدالت نے جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے، جنھیں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اب رضوی کے وکیل سیشن کورٹ میں اپیل کریں گے۔
اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی، جسے 17 سے 19 دسمبر تک نگر کوتوالی علاقے کے شمالی ہریدوار کھرکھری میں واقع وید نکیتن میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کو ضلع جیل کی خصوصی بیرک میں رکھا گیا ہے.
وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو ہریدوار پولیس نے جمعرات کو اتراکھنڈ اور اتر پردیش کی نرسن سرحد سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے اسے شہر کوتوالی لانے کے بعد گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔ اس کے بعد اسے عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ مہامنڈلیشور یتی نرسمہانند بھی اس کے ساتھ تھے اور اس معاملے میں ملزم ہیں، لیکن اُنہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔
بدھ کو سپریم کورٹ میں بھی اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس بھیج کر دس دن کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر