Latest News

بی جے پی کے صوبائی صدر نے دیوبند میں دلت کے گھر کھایا کھانا، رام مندر اور ہندوتوا کے سہارے سماجوادی اور کانگریس کو بنایا نشانہ

بی جے پی کے صوبائی صدر نے دیوبند میں دلت کے گھر کھایا کھانا، رام مندر اور ہندوتوا کے سہارے سماجوادی اور کانگریس کو بنایا نشانہ۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
بی جے پی کے صو بائی صدر سوتنترر دیو سنگھ نے دیوبند علاقہ کے گاوں باستم سلطان پور میں بی جے پی کے بوتھ صدر اور دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے گرام پردھان انل کمار کے گھر پہنچ کر کھانا کھایا اور یہ پیغام دیا کہ بی جے پی تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کی پارٹی ہے۔اور ان کے یہاں اونچ نیچ یا تفریق کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اس سے قبل دیوبندکے رنکھنڈی روڈ پرمنعقد ایک پروگرام میں رام مندر اور ہندوتو کے سہارے بی جے پی کے ریاستی صدر سو تنتر دیو نے ایس پی اور کانگریس پر جم کر نشانہ سادھا اور کہاکہ اکھلیش یادو کی حکومت بننے پر رام مندر کوتوڑ دیا جائے اور سردار پٹیل کی جگہ جناح کی مورتیاں لگائی جائیں گی، انہوں نے کہاکہ کار سیوکوں پر گولیاں چلانے والے آج مندر بنانے کی بات کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنے چاہئے کہ انہوں نے ایودھیا کو جلیاں والا باغ بنا دیا تھا۔ انہوں نے کانگریس کو بھی نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے یوگی اور مودی حکومت کی خوب تعریف کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر صوبے میں یوگی حکومت بنوانے کے لیے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔
ادھر دیوبند کے قریبی گاوں باستم سلطان پور میں ایک دلت کے یہاں پہنچ کر کھانا کھانے کے بعد کہا کہ بی جے پی واحد ایسی پارٹی ہے جہاں چھوٹے سے چھوٹے کا رکن کو عزت دی جاتی ہے کیونکہ بی جے پی اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ کارکنان ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں جبکہ اپوزیشن کے لوگ مسلسل بی جے پی پر تفریق کرنے کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔ لیکن سب جانتے ہیں کہ بی جے پی پر تنقید کرنے والی سبھی پارٹیوں میں کارکنان کی کس قدر تضحیک کی جاتی ہے۔
سوتنتر دیو سنگھ نے موجودہ ایم ایل کنور برجیش سنگھ، ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سینی، ضلع انچارج دیوندر کمار شرما سمیت دیگر عہدیداران کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ایک دلت انل کمار کے یہاں کھانا کھایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر