Latest News

بیچ بازار سر پھرے عاشق نے چاقو سے بری طرح حملہ کر کے نوجوان لڑکی کو کر دیا ہلاک۔

بیچ بازار سر پھرے عاشق نے چاقو سے بری طرح حملہ کر کے نوجوان لڑکی کو کر دیا ہلاک۔
سہارنپور: (سمیر چودھری)
سہارنپور کے تھانہ ناگل میں بیچ بازار ایک سر پھرے عاشق نوجوان نے لڑکی کو اس کے گھر کے قریب ہی چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا، علاج کے دوران لڑکی نے ضلع اسپتال میں دم توڑ دیا، اس معاملہ میں پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دی اور ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

معاملہ سہارنپور ضلع کے تھانہ ناگل قصبہ کا ہے، جہاں 22 سالہ لڑکی دیپا اپنے گھر کے قریب اپنے کسی رشتے دار کے یہاں گئی تھی، جب وہ وہاں سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی تو انوج نامی ایک عاشق نے اس پر حملہ کردیا۔ لڑکی کے سر اور ہاتھ پر چاقو سے بری طرح وار کئے گئے، لڑکی زخمی ہو کر وہیں گر گئی، لوگوں کی مدد سے زخمی حالت میں لڑکی کو فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی کی موت ہو گئی، متوفی لڑکی کی والدہ نے انوج نامی نوجوان پر اپنی بیٹی کو قتل کر نے کا الزام لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انوج دیپا سے ایک طرفہ پیار کرتا تھا، لیکن دیپا کا رشتہ کہیں اور طے ہوگیا جس کے بعد انوج ناراض ہوگیا اور ہفتہ کے روز موقع ملتے ہی اس نے اس بھیانک واردات کو انجام دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ملزم نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولس کے مطابق تھانہ ناگل کے ریلوے روڈ پر شام تقریباً 4:45 پر ایک لڑکی کو چاقو مار کر بری طرح زخمی کر دیا گیا تھا جس نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، ملزم کے خلاف 4 سال پہلے مقدمہ درج ہوا تھا،اس نے آج یہ واقعہ انجام دیا کیونکہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا اور گھر والے شادی کے لیے تیار نہیں تھے، ملزم انوج کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کے دو ساتھیوں کو بھی پولس گرفتار کرنے میں لگی ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر