Latest News

کرناٹک کے ایک کالج میں حجاب پر پابندی۔

کرناٹک کے ایک کالج میں حجاب پر پابندی۔
بنگلورو:  کرناٹک کے اڈپی ضلع میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس روم میں داخل نہیں ہونے دیاگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ایک سرکاری کالج کی انتظامیہ نے کلاس روم میں حجاب پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ مرر ناؤ کی رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ کی ہدایت کے نتیجے میں جمعہ کو کئی باحجاب طالبات کو ان کے کلاس روم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ طلباء کو بتایا گیا کہ انہیں اپنے سر سے اسکارف اتارنے کے بعد ہی کلاس روم میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ایک ویڈیو میں خواتین طالبات کو اسکارف پہننے کی وجہ سے داخلے سے منع کرنے کے بعد کلاس روم کے باہر کھڑے دکھایا گیا ہے۔جس کی وجہ سے طالبات اپنی حاضری کے تئیں پریشان نظر آئیں۔ کالج کے حکام نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پر پابندی کلاس روم میں یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کیاگیاہے۔
کالج پرنسپل نے کہا کہ طالبات تعلیمی ادارے کے احاطے میں برقع بھی پہن سکتی ہیں لیکن کلاس روم کے اندر حجاب کے استعمال پر پابندی ہے۔ پرنسپل نے مزید بتایا کہ اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر