Latest News

ارطغرل غازی ڈرامہ میں اہم رول ادا کرنے والے آرتک بھائی کا انتقال۔ ترکی سمیت مداحوں میں صدمے کی لہر۔

ارطغرل غازی ڈرامہ میں اہم رول ادا کرنے والے آرتک بھائی کا انتقال۔ ترکی سمیت مداحوں میں صدمے کی لہر۔
تُرک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے کردار ایبرک پیکن عرف آرتک بے آج انتقال کر گئے۔ آرتک بے کے اہل خانہ نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکار طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے۔
گزشتہ دنوں پیکن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیارے دوستو، کمر میں درد کی شکایت کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیا مگر مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے ٹیومر بھی پھیل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کی، کیموتھراپی کے پہلے دن میرا سب سے بڑا تعاون میرے خاندان کے ساتھ ہے، تو کیا میرے دوست بھی ہیں؟
اس خبر سے پورے ترکی میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ایبرک پیکن کو کل ان کے آبائی شہر مرسی میں آخری سفر پر روانہ کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر