Latest News

معمولی تنازع پر دوستوں نے ہی دوست پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے کر دیا ہلاک۔

معمولی تنازع پر دوستوں نے ہی دوست پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر کے کر دیا ہلاک۔
سہارنپور: پیسے مانگنے پر دوستوں کے درمیان جھگڑے میں دوست کو اس کے دوستوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا، واقعے کے بعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی، اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا ساتھ ہی ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا جہاں کچھ دوستوں نے اپنے دوست پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا دوران علاج رات 2 بجے زخمی نے سرکاری ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ قطب شیر علاقہ کے بوڑھی مائی چوک کا ہے۔ رات گئے سراج اور ذیشان کے درمیان پیسوں پر جھگڑا ہوا۔ جب لڑائی ہوئی تو سراج وہاں سے بھاگا اور بوڑھی مائی چوک پر پہنچ گیا۔ جہاں حملہ آوروں نے اسے گھیر لیا اور چاقوؤں سے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس بھی فوراً موقع پر پہنچی اور زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
لواحقین نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ چند نوجوانوں نے پیسوں کے لیے اس کا قتل کیا ہے۔ ایس پی سٹی راجیش کمار نے بتایا کہ نوجوان کو چاقو سے مارا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ نوجوان کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔

سمیر چودھری
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر