کوزی کوڈ بم دھماکہ: کیرل ہائی کورٹ سے برسوں بعد نذیر اور دیگر ملزمین بری۔
کوزی کوڈ : کیرل ہائی کورٹ نے لشکرطیبہ کے مبینہ رکن ٹی نذیر اور شفاس کو بری کردیا ہے جن پر ۲۰۱۱ میں این آئی اے عدالت نے ۲۰۰۶ کوزی کوڈ دہرے دھماکہ معاملہ میں مجرم قرار دیا تھا، عدالت نے این آئی اے کی خصوصی عدالت کے ذریعہ سماعت میں عمر قید کی سزا کے خلاف پہلے ملزم نذیر اور چوتھے ملزم شفاس کی جانب سےدائر اپیل کو قبول کرلیا ہے۔
نذیر اور دیگر ملزمین کے خلاف تین مارچ ۲۰۰۶ کو کوزی کوڈ کے ایس آر ٹی سی اور مفصل بس اسٹنڈ پر بم دھماکہ کی سازش رچنے اور اسے انجام دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔ این آئی اے معاملوں کی خصوصی عدالت نے نذیر اور شفاس دونوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ۱۹۶، (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت مجرم قرار دیا تھا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ کیرل ہائی کورٹ نے کہاکہ ایسا کوئی قابل اعتماد ثبوت نہیں ہے جس سے ملزمین کو مجرم ٹھہرایاجاسکے، عدالت نے کہاکہ ہم واقعے کے تقریباً چار سال بعد این آئی کے ذریعہ اپنے ہاتھوں میں لیے گئے معاملے میں جانچ کی کٹھنائی کو کو سمجھتے ہیں، ایک دیگر معاملے میں تیسرے ملزم کی گرفتاری تک جانچ افسر تقریباً چار سال تک اندھیرے میں تیر چلا رہے ہیں۔
DT Network
0 Comments