Latest News

سریش چوہانکے کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف اے پی سی آر کا عدالت سے رجوع، عدالت نے پولیس سے کیا جواب طلب۔

سریش چوہانکے کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف اے پی سی آر کا عدالت سے رجوع، عدالت نے پولیس سے کیا جواب طلب۔
نئی دہلی: ساکیت عدالت کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ نے معاملے کی سنوائی میں آج سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے کے خلاف مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیز تقریر کرنے اور مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں دائر درخواست پر پولیس سے کارروائی کی رپورٹ طلب کی۔ اس معاملے کی مزید سماعت 15 مارچ کو ملتوی کر دی ہے۔
سی آر پی سی کی دفعہ (3)156، چاوانکھے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےکے مطالبے کے لیے یہ عرضی اے پی سی آر نے تارا نرولا، تمنا پنکج اور پریا وتس وکلاء کے ذریعے دائر کی ہے۔ شکایت کنندہ جو ایک عوامی جذبہ رکھنے والا شہری ہے انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں دہلی میں سریش چاوہنکے کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف قانونی مشورہ اور قانونی مدد کے لیے ہم سے رابطہ کیا۔ ہمارے وکیلوں کی مدد سے کمپلین تیار کی گئی تھی اور 2025 دسمبر کو گووند پوری پولیس اسٹیشن میں سریش چوہانکے کے خلاف تعزیرات ہند 1860 کی دفعہ 153A, 153B, 295A, 298, اور 504, 505(2) اور 506 کے تحت درج کی گئی تھی۔ ہماری شکایت پر ایک انکوائری افسر کو تفویض کیا گیا لیکن جرم کی سنگینی کے باوجود کوئی فوری کارروائی نہیں کی گئی۔
سید قاسم رسول الیاس جو کیس میں درخواست گزار ہیں نے کہا، "سریش چاوہنکے کے خلاف تمام دستیاب الیکٹرانک ثبوتوں کے باوجود اور پولیس کے تمام رینک کے افسران سے رجوع کرنے کے باوجود، مقررہ وقت میں میری شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔" اور انہوں نے کہادہلی پولیس کی سستی نے ہمیں انصاف کے حصول کے لئے معزز عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور کیا۔ ہم اے پی سی آر کے ذریعے قانونی مدد حاصل کر رہے ہیں۔"اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) نفرت کے خلاف سرگرم ہے اور ملک میں نفرت کی لعنت کو کم کرنے کے لیے نفرت انگیز تقاریر اور نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف طویل عرصے سے وکالت کر رہی ہے۔ ہم نفرت پر مبنی جرائم اور امتیازی سلوک کے متاثرین کو قانونی مدد بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہم اپنی آئینی اسکیم پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور سب کے لیے انصاف کے حصول کے لیے اس کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر