Latest News

ضلع میں الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرایا جائے گا،ضلع مجسٹریٹ نے الیکشن کے متعلق دی مکمل معلومات، امیدواروں کے لئے بھی جاری کی ہدایات۔

ضلع میں الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرایا جائے گا،ضلع مجسٹریٹ نے الیکشن کے متعلق دی مکمل معلومات، امیدواروں کے لئے بھی جاری کی ہدایات۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
اسمبلی انتخابات کے مدنظر آج ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے سرکٹ ہاو ¿س میں ضلع کے افسران اور سبھی پارٹیوں کے سیاسی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ دوران الیکشن کمیشن کے ذریعہ اسمبلی انتخابات کے متعلق جاری گائیڈ لائن کی مکمل معلومات دیتے ہوئے ضلع میں اس پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہاکہ کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں ہوگی، ڈی ایم نے ویکسی نیشن مہم پر زور دیا اور ضلع میں صد فیصد افراد کے ویکسی نیشن لگوانے کے لئے کوششیں جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ 
بعد ازیں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایم اکھلیش سنگھ نے کہاکہ 15 جنوری تک کوئی بھی سیاسی پارٹی کسی قسم کی ریلی اور پروگرام کا انعقاد نہیں کرسکے گی، صرف 5 لوگ گھر گھر جا کر اپنی بات رکھ کر لوگوں سے ووٹ کی تشہیر کرسکتے ہیں، اس بار الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم ایل اے کی انتخابی مہم پر خرچ ہونے والی رقم کو بڑھا کر 40 لاکھ کر دیا گیا ہے، اگر کوئی اسٹار تشہیر کے لئے آتا ہے تو اس کے خرچ کو پارٹی کی کے اخراجات میں شامل کیا جائیگا جبکہ دیگر باقی تمام اخراجات الیکشن لڑنے والے امیدوار کے حصہ میں آئینگے۔انہوں نے بتایاکہ امیدوار اسمبلی الیکشن لڑنے کے لئے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقہ سے درخواست دے سکتے ہیں۔ 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور معذور افراد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل بیلٹ کا انتظام بھی کیا گیا ہے، جس کے لیے ایک ٹیم بھیج کر پولنگ کروائی جائے گی۔ 
انہوں نے بتایاکہ اب تک اتر پردیش میں 90 فیصد ویکسی نیشن ہو چکی ہے، جس میں سے سہارنپور کا فیصد 83ہے،جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ 436 ٹیمیں 15 سے 18 سال کے عمر کے نوجوانوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 15 جنوری تک بڑے جلسہ، ریلی،جلسوس مکمل بند ہیں، اس کے بعد الیکشن کمیشن کی نئی گائیڈ لائن آنے کے بعد آگے کا لائحہ تیار کیاجائیگا۔

ڈی ایم نے بتایاکہ سہارنپور کی ساتوں اسمبلی سیٹوں پر 14 فروری کو پولنگ ہوگی۔ انہوںنے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق الیکشن کا نوٹیفکیشن 21 جنوری کو سہارنپور میں ہوگا، امیدوار 28 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے اور 29 جنوری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ3 فروری ہے، 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 10 مارچ کو نتیجے آئینگے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر