Latest News

سی اے اے کیس میں اعظم گڑھ کے اسامہ خان ڈیڑھ سال سے جیل میں بند، الفلاح فرنٹ کی ملی و سیاسی تنظیموں سے مدد کی اپیل۔

سی اے اے کیس میں اعظم گڑھ کے اسامہ خان ڈیڑھ سال سے جیل میں بند، الفلاح فرنٹ کی ملی و سیاسی تنظیموں سے مدد کی اپیل۔
آعظم گڑھ: (نامہ نگار) سی اے اے قانون کے خلاف احتجاج میں شامل قوم کے بہت سے افراد آج بھی جیلوں میں ہیں یا پھر وہ ڈھیروں مقدمات کی مار جھیل رہے ہیں۔انہیں میں سے آعظم گڑھ کے بلریاگنج قصبہ اور اطراف کے گائوں کے مسلم نوجوان اور ادھیڑ قوم کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے جیل میں ہیں اور کچھ کورٹ کے چکر لگانے کیلئے مجبور ہیں۔
بلریا گنج میں ہوئے سی اے اے احتجاج کو لیکر گرفتار اسامہ خان لگ بھگ اٹھارہ مہینوں سے جیل میں ہیں اور فیملی والوں کا کہنا ہیکہ اسامہ خان کے مقدمے کی پیروی خود فیملی کے افراد کر رہے ہیں۔اس معاملے میں الفلاح فرنٹ صدر اور صحافی ذاکر حسین نے جیل میں قید اسامہ خان کی فیملی ممبر سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اسامہ کے والد عارف خان آج اس دنیا میں نہیں ہیں اور ان کے بھائ ہی ان کے سہارا ہیں۔قوم کی خاطر جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے والے اسامہ خان کی فیملی اس برے وقت میں خود کو تنہا محسوس کر رہی ہے اور وہ لوگ ایک کرب سے گذر رہے ہیں۔
اس معاملے میں الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے ملی و سیاسی تنظیموں سے اسامہ خان کی ہر ممکن مدد کی اپیل کی ہے۔میڈیا کیلئے جاری بیان میں ذاکر حسین نے کہا کہ جب بھی قوم کا کوئ شخص قوم کی خاطر مقدمات کی مار جھیلتا ہے یا پھر جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے جاتا ہے تو قوم کے ہر شخص کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ متاثرہ شخص کی ہر طرح سے مدد کرے،فیملی کی خبر گیری کرے،انہیں تسلی دے،انہیں مصیبت کی گھڑی میں اکیلے پن کا احساس نہ ہونے دیں۔آج بلریا گنج باشندہ اسامہ خان اور ان کی فیملی کو ہم سب کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔ذاکر حسین نے مزیدملی وسیاسی تنظیموں اورپوری قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آعظم گڑھ کے بلریاگنج میں سی اے اے احتجاج میں شامل جو بھی افراد جیل یا مقدمات کی مار جھیل رہے ہیں،انہیں اس مصیبت کی گھڑی میں اکیلا نہ چھوڑا جائے۔
اٹھارہ مہینوں سے بند اسامہ خان کے حق میں آواز اٹھانے اور ان کی فیملی کے درد کو بانٹنے کی ضرورت ہے۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ اسامہ خان جیسے قوم کے انگنت نوجوان جیل اور مقدمات کی تکلیف سے نبرد آزما ہیں،ان سب کو قوم کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر