Latest News

مُسلسل دو جمعہ کے بعد سماجی کارکن صابر قاسمی کی کوششوں سے لیزر ویلی پارک سیکٹر 29 میں ادا کی گئی جمعہ کی نماز۔

مُسلسل دو جمعہ کے بعد سماجی کارکن صابر قاسمی کی کوششوں سے لیزر ویلی پارک سیکٹر 29 میں ادا کی گئی جمعہ کی نماز۔
پریس ریلیز 
گروگرام : گوڑگاؤں کے سیکٹر 29 لیزر ویلی پارک میں مسلسل دو ہفتہ سے جمعہ کی نماز ادائیگی پر بندش لگی ہوئی تھی ، پولس انتظامیہ نے کووڈ کیسز میں اضافہ کا حوالہ دیکر یہاں دو ہفتہ سے نماز بند کرادی تھی، جبکہ لیزر ویلی پارک میں ادا کی جا رہی نماز ان 6 مقامات میں سے ایک ہے، جن کی اجازت ضلع انتظامیہ نے دی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ لیزر ویلی پارک سیکٹر 29 نزدیک افکو چوک میٹرو اسٹیشن پر یہاں بڑی تعداد میں اہل اسلام کئی ہزار کی تعداد میں جمعہ کی نماز ادا کرتے آرہے ہیں، حالیہ دنوں میں اس مقام پر جمعہ کی نماز کی 4 سے لیکر 6 بار جماعت ہوتی رہی ہیں،
گذشتہ دو ہفتے سے یہاں پر پولس انتظامیہ جمعہ کی نماز ادا کرنے کو لیکر پریشر بنائی ہوئی تھی، جس کے بعد مسلمانوں سے جبر واکراہ کے ساتھ نماز بند کرادی تھی، 
جمعہ کی نماز کو لیکر مسلمان اضطرابی کیفیت سے دو چار چل رہے، تاہم گوڑگاؤں جمعہ معاملہ میں سرگرمی سے معاملے کی پیروی کر رہے سرگرم سماجی کارکن و جمعیتہ علماء ہریانہ کے ورکینگ کمیٹی کے اہم رکن نے جب اس معاملے میں پولس افسران سے ملاقات کر اس معاملے میں بات کی اور اپنی بات دلیل سے رکھتے ہوئے کہا کہ جب 6 میں سے پانچ مقامات پر کسی نہ کسی صورت میں نماز ادا کی جا رہی ہے تو ایک ہی جگہ پر بندش کیوں لگائی جاتی ہے، جبکہ یہ واحد وہ جگہ ہے جہاں پر کثیر تعداد میں بریلوی مکتبہ فکر کے لوگ نماز ادا کرتے آئے، مولانا محمد صابر قاسمی نے اپنے اس موقف سے کہ یہ واحد جگہ ہے جہاں بریلوی لوگ نماز ادا کرتے رہیں ہیں، پولس انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کر قائل کرالیا، جس کے بعد آج تین بار جمعہ کی نماز کی جماعت ہوئی اور سینکڑوں فرزندان توحید نے جمعہ کی نماز ادا کی۔
اس سلسلہ میں مولانا صابر قاسمی نے لیزر ویلی پارک میں نماز ادا کرانے کے منتظم و ذمہدار توقیر علوی کو ساتھ لیکر پیر کو ڈی سی پی ایسٹ مقصود احمد سے ملاقات کی تھی جبکہ کل دیر شام ڈی سی پی ویسٹ دیپک سہارن سے اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی اور اس طرح بر وقت موثر اقدامات و کوششوں سے لیزرویلی پارک میں نماز جمعہ ادا کرانے میں کامیابی ملی جس سے اہل اسلام نے راحت کی سانس لی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر