جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے عہدیداران نے رکھا متاثرہ امتیاز کے مکان کا سنگ بنیاد۔
مظفر نگر: (پریس ریلیز)
جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے زیر انتظام بیغراضپور گاؤں کے رہائشی محمد امتیاز کے مکان کا سنگ بنیاد جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے صدر مولانا سید سعد خانجہانپوری اور جنرل سیکرٹری مفتی عبدالقادر قاسمی مولانا خالد قاری عبدالرحمٰن حسینی نے مشترکہ طور پر رکھا۔ واضح ہو کہ 6 ماہ قبل بارش میں امتیاز کا مکان گر گیا تھا، جس میں 4 افراد دب کر جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، جسکی وجہ سے اہل خانہ سردی کی لہر میں بغیر چھت کے زندگی گزارنے پر مجبور ہو رہے تھے
اس موقع پر جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے صدر مولانا سید سعد خانجہانپوری اور جنرل سکریٹری مفتی عبدالقادر قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کے وفد نے اسی وقت گاؤں کا دورہ کیا تھا اور انتظامیہ سے متاثرین کی مدد کی درخواست بھی کی گئی تھی لیکن آج تک انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی متاثرین کا کوئی خیال رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی ورکنگ کمیٹی نے متاثرین کے مکان کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر آج تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مولانا محمد خالد اور قاری عبدالرحمن حسینی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ متاثرین اور مظلومین کے امداد کے لیے کوشاں رہتی ہے اور انکی ہر ممکن مدد کرتی ہے چاہے وہ مظفرنگر فساد متاثرین کے مکانات کی تعمیر ہو یا این آر سی میں مظلومین کے امداد ہو ہر محاذ پر جمعیۃ علماء ہند قوم و ملت کی رہنمائی کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔ اس موقع پر مولانا نذر محمد فوجی نورحسن وغیرہ موجود تھے۔
0 Comments