Latest News

کرناٹک: اسکول میں نماز کی اجازت دینے پر خاتون پرنسپل معطل۔

کرناٹک: اسکول میں نماز کی اجازت دینے پر خاتون پرنسپل معطل۔
بنگلورو : کرناٹک کے کولار ضلع کے ایک سرکاری اسکول کی خاتون پرنسپل کو مسلم طلبہ کو اسکول احاطے میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کےلیے ہندو تنظیموں کے دبائو کے بعد ۲۶ جنوری کو معطل کردیاگیا۔ ملبگل ممبر اسمبلی ایچ ناگیش نے نیوز ۹ کو بتایاکہ ہمیں کولار کے ممبر پارلیمنٹ ایس منوسوامی بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے دبائو کی وجہ سے خاتون پرنسپل کو معطل کرنا پڑا۔ 
ہیڈ مسٹریس اوما دیوی نے مبینہ طور پر ملبگل سومیشور پلایا بالے چنگپپا سرکاری کننڑ ماڈل ہائر پرائمری اسکول کے طلبہ کو کلاس میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ انہیں نماز کےلیے باہر جانے سے روکا جاسکے۔واضح رہے کہ ہندو شدت پسندوں کی جماعت نے اس ہفتہ کی ابتدا میں پرنسپل دفتر میں داخل ہوکر ایک مذہب کو بڑھاوا دینے کےلیے اسکول کے خلاف احتجاج اور ہنگامہ کیا تھا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر