Latest News

علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی کے زیراہتمام چیریٹیبل کلینک کاافتتاح، علماء فاؤنڈیشن ذات دھرم سے اوپراٹھ کرانسانیت کی خدمت کررہی ہے:راجن وچارے

علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی کے زیراہتمام چیریٹیبل کلینک کاافتتاح، علماء فاؤنڈیشن ذات دھرم سے اوپراٹھ کرانسانیت کی خدمت کررہی ہے:راجن وچارے
محتاجوں اورضرورت مندوں کی خدمت کرنے میں کبھی مذہب کوآڑے نہیں آنے دیناچاہئے:مفتی عزیزالرحمن
ممبئی: نوی ممبئی کی معروف اورسماجی کاموں میں سرگرم ملی تنظیم علماء فاؤنڈیشن نے نوی ممبئی کے تربھے سیکٹر21میں غریبوں،ضرورت مندوں اورمفلس ونادارعوام کے لئے ایک چیریٹیبل کلینک کاافتتاح کیا ہے۔اس کلینک کاافتتاح تھانہ حلقہ کے ممبرپارلیمنٹ راجن وچارے کے ہاتھوں ہوا۔اس افتتاحی پروگرام کی سرپرستی مہاراشٹرکے مفتی اعظم مفتی عزیزالرحمن فتحپوری نے فرمائی۔پروگرام کی نظامت علماء فاؤنڈیشن کے اہم رکن مفتی مامون رشید اور نوی ممبئی کی مشہور سماجی و ملی شخصیت شرف عالم عرف بابا نے کی۔
اس موقع پرکلینک کاافتتاح کرنے کے بعدرکن پارلیمنٹ راجن وچارے نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی ایک سماجی تنظیم ہے جوعلاقے میں سماج کی خدمت میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن اپنے قیام کے دن سے ہی بغیرکسی نام ونمودکے صرف اورصرف سماج کی فلاح وبہبودکے لئے کام کیاہے،اس تنظیم نےکوروناوبااورلاک ڈاؤن کے زمانے میں ہزاروں ضرورتمندوں کی خدمت کی ہے،ان کے گھروں میں راشن اوراناج پہونچانے کانیک کام کیاہے ،غریب مریضوں کامفت میں علاج کابندوبست کیا اورآج یہ تنظیم اپناباضابطہ کلینک کاافتتاح کررہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئندقدم ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ علماء فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ذات دھرم سے اوپراٹھ کرصرف انسانیت کی خدمت کاکام کیاہے۔اس پروگرام کی سرپرستی کررہے مفتی عزیزالرحمن فتحپوری مفتی اعظم مہاراشٹرنے کہاکہ محتاجوں اورضرورت مندوں کی خدمت کرنے میں کبھی بھی مذہب کوآڑے نہیں آنے دیناچاہئے،انہوں نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن نوجوان علماء کی ٹیم ہے جس میں ہرمسلک اورہرمکتب فکرکے علماء شامل ہیں،ان لوگوں کامقصدمسلک اورمکتبہ فکرسے اوپراٹھ کرصرف انسانیت کی خدمت کرناہے اورالحمدللہ یہ لوگ اپنے مقاصدمیں کامیاب ہیں۔عوام اوراہل خیرحضرات کوبھی چاہئے کہ وہ آگے بڑھیں اوران نوجوان خدمت گاروں کاہاتھ بٹائیں اوران کے کاموں میں حصہ لے کران کےکاموںکوآگے بڑھائیں۔
جمعیۃ علماء کے ناظم تنظیم مفتی محمدحذیفہ قاسمی نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی بے کس اوربے بس عوام کے لئے امیدکی کرن ہے،علماء فاؤنڈیشن نے اپنے کارناموں سے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے اورمستقبل میں بھی یہ تنظیم نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ علماء فاؤنڈیشن نوی ممبئی کاقیام کوروناوباسے کچھ دنوں قبل ہی عمل میں آیااورلاک ڈاؤن کے زمانے میں غریبوں اورضرورت مندوں کی خدمت کی،ان کے گھروںمیں راشن اناج پہونچانے کاکام کیا،غریب اورضرورت مندمریضوں کے مفت علاج کاانتظام کیا،مہاجرمزدوروں کوگھرتک پہونچانے کاانتظام کیااورآج اس تنظیم نے باضابطہ طورپرکلینک کاافتتاح کیا۔تنظیم کے صدرمولاناارشادقاسمی نے کہاکہ ہمارامقصدزمینی سطح پرعوام کی خدمت کرناہے اورضرورت مندوں کی ضرورت کوپوراکرناہے۔انہوں نے بتایاکہ ابھی توابتدائی طورپرہم نے کلینک کاافتتاح کیاہے لیکن بہت جلدایک ہسپتال کے قیام کاارادہ ہے،اس کے علاوہ اورنگ آبادمیں کالج کےقیام،لوناوالامیں نشہ مکتی مرکزکے قیام کابھی ارادہ ہے اوراس کی تیاریاں جاری ہیں۔کلینک کی تفصیلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مولاناارشادنے کہاکہ اس کلینک میں علاج کرانے والوں کوصرف 30روپے فیس اداکرنی ہوگی جس میں چیک اپ کے ساتھ دوابھی دی جائے گی۔یعنی صرف 30روپے میں مکمل علاج ہوجائے گااس کے علاوہ ہرطرح کے امراض کے چیک اپ پر50فیصدسے 70فیصدتک رعایت دی جائے گی اورجس چیک اپ کی سہولت ہمارے یہاں موجودنہیں ہوگی اس کے لئے دیگرہسپتالوں تک مکمل رہنمائی کی جائے گی اورمکمل تعاون کیاجائے گا۔
اس پروگرام میں تربھے،مضافات اورنوی ممبئی کے علاوہ ممبئی سے بھی کافی تعدادمیں علماء،دانشوران،اوراہل خیرحضرات شریک ہوئے۔اس موقع پرشبھانگی تائی( نگر سیوک تربھے) ششی کلا( نگر سیوک تربھے) سریش کلکرنی (نگر سیوک تربھے) شرف عالم بابا سماجی ورکر ،وٹھل مورے (نائب صدر شیوسینا نوی ممبئی) ابو اللیث عرف راجو بھائی (ضلع صدر شیوسینا نوی  ممبئی) پروفیسر عالم ندوی،مفتی محمداحمدقاسمی،مولاناخان افسرقاسمی،مولاناعمران قاسمی وغیرہ موجودتھے۔پروگرام کوکامیاب بنانے میں علماء فاؤنڈیشن ممبئی کی پوری منتظمہ کمیٹی پیش پیش رہی ۔بالخصوص مولانا ارشاد صدر علماء فاؤنڈیشن، مفتی حسیب الرحمان قاسمی، جنرل سیکرٹری علماء فاؤنڈیشن، مفتی مامون رشید جوائنٹ سیکرٹری علماء فاؤنڈیشن، مولانا اشرف خزانچی علماء فاؤنڈیشن، اسعد اللہ خان ممبر علماء فاؤنڈیشن و کلینک منیجر،قاری تنویر خزانچی کلینک کمیٹی،ڈاکٹر نثار نائب خزانچی کلینک کمیٹی، مولانا اسلام سلفی صدر کلینک کمیٹی ،مولانا صنوبر قادری نائب صدر کلینک کمیٹی ،ر ضی بھائی جنرل سیکرٹری کلینک کمیٹی وغیرہ قابل ذکرہیں۔ایرولی علاقے سے ماسٹر علاؤ الدین اور سلیم بھائی چنچ پاڑہ جو کہ کلینک کمیٹی کے بھی رکن ہیں پروگرام کو کامیاب بنانے میںاپنا ہر ممکن تعاون پیش کیا۔اس کے علاوہ سابق امام پتھر والی مسجد مولانا جمال الدین رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند مولانا انصار اللہ اس پروگرام میں شرکت کےلئے بطور خاص انکلیشور سے تشریف لائےاورڈاکٹر نثارکے صاحبزادے نہال احمد فیض اللہ بھائی اور تربھے علاقےکے نوجوانوں نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر