Latest News

ایس ڈی پی آئی نے بھی اتر پردیش میں پانچ سیٹوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان۔

ایس ڈی پی آئی نے بھی اتر پردیش میں پانچ سیٹوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان۔
لکھنؤ: (پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صدر ڈاکٹر نظام الدین خان نے پارٹی ریاستی دفتر سے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ پارٹی نے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پانچ سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت مغربی اتر پردیش کے کیرانہ اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر سرور علی، تھانہ بھون اسمبلی حلقہ سے مولانا صدام اور مودی نگر اسمبلی حلقہ سے عمران تومر پارٹی امیدوار ہونگے۔
مغربی اتر پردیش کے قیصر گنج اسمبلی حلقہ سے مولانا احمد بیگ ندوی اور پدرونہ اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر فخر عالم پارٹی امیدوار ہونگے۔ ڈاکٹر نظام الدین خان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اترپردیش میں پچھلے پانچ سالوں سے یوگی حکومت کی ہٹلر ازم، ذات پرستی، متعصبانہ اور عوام دشمن پالیسیوں اور بدانتظامی کی وجہ سے ریاست کے لوگ بری طرح متاثر اور ناراض ہیں اور اس اسمبلی انتخابات میں بی جے پی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں ایس ڈی پی آئی نے اتر پردیش قانون ساز اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو پانچ ایسی سیٹوں پر اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پارٹی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ نظام الدین خان نے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی قومی سطح کی ایک کیڈر پر مبنی سیاسی پارٹی ہے جس کی بنیاد نڈر، بے لوث اور تربیت یافتہ کارکنوں پر ہے۔ جو نا انصافی، ظلم اور عوام دشمن پالیسیوں پر چلنے والی حکومتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔ ایس ڈی پی آئی بھو ک اور خوف سے آزادی، مساوات، بھائی چارہ اور انصاف پر مبنی ہندوستانی سماج کی تعمیر کیلئے کام کرنے والی ایک سیاسی تحریک ہے۔ پورے ملک میں فسطائی نظریہ اور فر قہ پرست طاقتوں سے مضبوطی سے لڑ رہی ہے۔ آج ملک میں کسان، غریب، مزدور، اقلیتیں، قبائلی، دلت اور پسماندہ طبقات بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں اور کالے قوانین سے پریشان ہیں اور برسر اقتدار بی جے پی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر ڈاکٹر نظام الدین خان نے آئین، جمہوریت، سیکولرازم اور سماجی انصاف پر یقین رکھنے والے تمام سماجی و سیاسی تنظیموں، اداروں، افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس ڈی پی آئی کا ساتھ دیں اور پانچوں امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر