Latest News

بی جے پی لیڈر نے کی جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات۔

بی جے پی لیڈر نے کی جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
اترپردیش میں انتخابی سر گرمیاں شروع ہوتے ہی ملاقاتوں کا دور بھی شروع ہوگیا ہے۔بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صوبائی صدر کنور باسط علی نے جمعیتہ علماءہند کے قومی صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر رسمی ملاقات کی اور دعائیں لیں۔
تفصیل کے مطابق سنیچر کے روز بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صوبائی صدر کنور باسط علی دیوبند پہنچے اور انہوں نے جمعیة علماءہند کے قائد مولانا سید ارشد مدنی کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔کنور باسط علی نے بتایا کہ وہ دیوبند مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات کرنے کی غرض سے پہنچے تھے انہوں نے کہا کہ مولانا مدنی ہمارے بزرگ اور بڑے ہیں،میں ان کی مزاج پرسی اور دعائیں لینے کی غرض سے ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران مولانا سید ارشد مدنی سے صوبائی انتخابات سے متعلق کوئی خاص گفتگو نہیں ہوئی البتہ موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ضرور ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سید ارشد مدنی ایک بڑی جماعت کے قائد اور بزرگ ہستی ہیں جن کی دعاو ¿ں کی ہم سب کو ضرورت ہے ۔کنور باسط علی اور مولانا سید ارشد مدنی کے درمیان تقریباً نصف گھنٹہ تک ملاقات رہی ۔حالانکہ کنور باسط علی کا کہنا ہے کہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی اور اس دوران انتخابات سے متعلق کوئی خاص گفتگونہیں ہوئی لیکن صوبائی الیکشن کی سر گرمیوں کے درمیان مولانا سید ارشد مدنی سے بی جے پی لیڈر کی ہونے والی ملاقات کے بعد سیاسی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر