علماء فاؤنڈیشن کے زیراہتمام جے جے ہسپتال کے شعبہ یونانی میڈیسن کے تعاون سے ایرولی چنچ پاڑہ میں مفت میڈیکل کیمپ سے 400 ضرورتمندوں نے اٹھایا فائدہ۔
ممبئی: نوی ممبئی کی معروف ملی وسماجی تنظیم علماء فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نوی ممبئی کے مشہورعلاقہ ایرولی کے چنچ پاڑہ میں سنیچر 19 فروری کو ایک فری یونانی میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا۔ جس کامقصد غریب و نادار اور ضرورت مندعوام کومفت طبی سہولیات فراہم کرناتھا۔
اس کیمپ کاانعقادجے جے ہسپتال کے شعبہ یونانی میڈیسن کے اشتراک سے کیاگیاتھاجس کی قیادت جے جے ہسپتال کے یونانی میڈیسن شعبہ کے ریسرچ آفیسرڈاکٹرعرفان احمدکررہے تھے۔اس فری میڈیکل کیمپ سے تقریبا 400 ضرورتمندوں نے بلااختلاف مذہب وملت ہرمذہب اورہرطبقہ کے افرادنے فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پرکیمپ کاافتتاح کرتے ہوئے شیوسیناکے لیڈراورمہاراشٹرحکومت کے سابق وزیروجئے چوگلے نے کہاکہ علماء فاؤنڈیشن سماج کے ہرطبقے کے لئے کام کررہی ہے جس سے مجھے بہت خوشی ہے۔یہ تنظیم کسی ایک دھرم یاایک ذات کے لئے نہیں بلکہ ہردھرم اورہرذات کے لئے بلاکسی بھیدبھاؤ کے کام کررہی ہے جوکہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔میں علماء فاؤنڈیشن کوبہت قریب سے جانتاہوں بلکہ سچی بات یہ ہے کہ یہ میری اپنی تنظیم ہے ۔اس تنظیم کاکام انسانیت کی بھلائی کے لئے ہے اورایسی ہی تنظیمیں اس دیش کوجوڑکررکھنے کاکام کرتی ہے۔وجئے چوگلے نے اس موقع پرعلماء فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اس کیمپ کے کامیاب انعقادپرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ آپ لوگ کام کرتے رہیں،مجھ سے جس طرح کی مددکی ضرورت ہوگی میں ہروقت آپ کے ساتھ ہوں۔آپ جب اورجہاں مجھے بلائیں گے میں آپ کی خدمت کے لئے حاضرہوجاؤں گا۔مجھے یہ جان کربیحدخوشی ہوئی ہے کہ علماء فاؤنڈیشن مستقبل میں ہسپتال کے قیام کاارادہ رکھتی ہے،ہسپتال بنانے میں مجھ سے جوبھی تعاون چاہیں گے میں اس کے لئے تیارہوں۔وہیں اس موقع پرمشہورسماجی وملی کارکن شرف عالم بابانے علماء فاؤنڈیشن کے کاموں کوسراہتے ہوئے کہاکہ مجھے اللہ کی ذات سے امیدہے کہ اللہ اس تنظیم سے ملکی اورقومی سطح پرکام لے گا۔فاؤنڈیشن کے صدرمولاناارشادقاسمی صاحب نے کہاکہ دنیااپنی فطرت کی جانب لوٹ رہی ہے،ہرطرح کے انگریزی علاج سے تھک ہارکرلوگ ایک بارپھرقدیم جڑی بوٹیوں والے یونانی علاج کی طرف بھاگ رہی ہے اورہم لوگوں نے اسی ضرورت کومحسوس کرتے ہوئے آج اس علاقے میں یونانی کیمپ کاانعقادکیا،عوام کی بھیڑدیکھ کراندازہ ہواکہ ہمارایہ فیصلہ بالکل درست تھا،انشاء اللہ اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ ہم مستقبل میں بھی لگاتے رہیں گے اورہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایسے علاقوں میں یہ کیمپ لگائیں جہاں عوام کوزیادہ ضرورت ہو۔
مولاناارشادقاسمی نے اس موقع پرعلماء فاؤنڈیشن کےمتحرک اورفعال کارکن ڈاکٹرمفتی حسیب الرحمان قاسمی اورمفتی مامون رشیدقاسمی کابطورخاص ذکرکرتےہوئے کہاکہ تنظیم کے کاموں کوآگے بڑھانے میں ان دونوں حضرات کاخصوصی کردارہے اورحقیقت یہ ہے کہ ان دونوں حضرات کے علاوہ علماء فاؤنڈیشن کا کوئی تصورہی نہیں ہے،اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کے سبھی ذمہ داران وکارکنان کااہم رول ہے۔اس موقع پرمولاناارشادقاسمی نے شیخ عبدالحلیم حفظہ اللہ امام اہل حدیث مسجدربالے کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس کیمپ کوکامیاب بنانے میں ان کااہم کرداررہاہے،انہوں نے اپنے علاقے کی عوام کوکیمپ تک پہونچانے میں بہت محنت کی ہے،ہم ان کے شکرگذارہیں،اسی طرح چنچ پاڑہ کے امام مولانااظہر،کلیم الدین خان ،سلیم بھائی کی پوری ٹیم عبدالوہاب یوسف سرتاج وکامل اورعلاقے کے نوجوانوں نے پورے جوش وخروش کے ساتھ کیمپ کوکامیاب بنانے میں اپنارول اداکیاہم ان سبھوں کے شکرگذارہیں۔بطورخاص جے جے ہسپتال کی ٹیم ڈاکٹرعرفان احمد،ان کے معاون صدیق شاہ،رفیق شاہ اورڈرائیورنتن واگھیلاکابھی کیمپ کوکامیاب بنانے میں اہم کرداررہاان سب کابھی شکریہ اداکرتے ہیں۔اس موقع پرنوی ممبئی کی مشہور دینی شخصیت حافظ عبد الرحمن مہتمم دارالعلوم احیاء سنت تربھے اسٹور نیو ممبئی کیمپ میں بطور خاص شریک رہے۔
واضح رہے کہ پروگرام کی نظامت ماسٹر علاءالدین سیکریٹری جامع مسجد اقصی ایرولی اور مفتی مامون رشیدقاسمی نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔آخرمیں مولانا منہاج برکاتی کی دعا پر پروگرام کا کامیاب اختتام ہوا۔
0 Comments